عالمی اور ملکی مسائل پر شہید ضیاء الدین کا کردار فراموش نہیں کیا جاسکتا، علامہ ساجد نقوی
شیعیت نیوز: علامہ سید ساجد علی نقوی نے جید عالم دین اور گلگت بلتستان کی معروف اور متحرک مذہبی و سماجی شخصیت شہید ضیاء الدین رضوی کی 18 ویں برسی کے موقع اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی اور ملکی مسائل پر شہید کا جو کردار رہا اُس کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔
شہید ضیاء الدین رضوی نے گلگت بلتستان کے عوام کی سیاسی حقوق ، معاشرتی حقوق ، سماجی حقوق کے لیے بھر پور جدوجہد کی جو مشعل راہ ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ نصاب تعلیم کے حوالے سے شہید آغا ضیاء الدین کی مثبت اور منطقی جدوجہد جاری ہے جس کے لیے سب کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : قم، امید پاکستان کے زیراہتمام مکتب سلیمانی سیمینار
علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ ملی پلیٹ فارم کے ذریعہ گلگت و بلتستان کے آئینی و قانونی حقوق کی جدوجہد کو آگے بڑھانا شہید آغا ضیاء الدین رضوی کا مشن تھا کیونکہ ملی پلیٹ فارم کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ روز اول سے ہی اس نے ان پسماندہ اور محروم علاقوں کے آئینی و قانونی حقوق کیلئے صدا بلند کی اور جماعت کے ہر اہم اجتماع اور اجلاس کے ایجنڈے پر سرفہرست جو مسئلہ رہا وہ ان علاقوں کی آئینی و قانونی حیثیت کا تعین اور عوام کے محرومی و پسماندگی کا خاتمہ ہے۔
چنانچہ اس لازوال اور مسلسل جدوجہد نے حکومتوں کو ہماری آواز پر کان دھرنے پر مجبور کیا اور ان علاقوں کی تعمیر و ترقی اور حقوق کے حوالے سے ایک حد تک پیش رفت ہوئی تاہم اب بھی ہم سمجھتے ہیں کہ ان کی خودمختاری کی خاطر ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔
علامہ سید ساجد علی نقوی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ گلگت بلتستان میں نصاب تعلیم جیسے اہم او ر حساس معاملہ میں شہید علامہ سید ضیاء الدین رضوی کی کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کی انتھک محنت اور جدوجہد کو آگے بڑھانے کے لئے کوششیں جاری رہیں گی۔
انہوں نے شہید رضوی کی مذہبی، ملی اور قومی خدمات کوسراہتے ہوئے انکے علو درجات کی دعا کی ۔







