اہم ترین خبریںپاکستان

قم، امید پاکستان کے زیراہتمام مکتب سلیمانی سیمینار

شیعیت نیوز: شہید قاسم سلیمانی کی برسی کی مناسبت سے دہہ بصیرت کے عنوان سے تقریبات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں امید پاکستان قم کی جانب سے مکتب شہید حاج قاسم سلیمانی تجزیاتی جائزہ کے عنوان سے علمی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار میں حوزہ علمیہ قم، اہل بیت یونیورسٹی تہران، یونیورسٹی آف تہران، جامعۃ المدارس تہران سمیت مختلف تعلیمی اداروں سے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

انجمن علمی کلام اسلامی، ادارہ افکار، کانون دانشجویان اردو زبان دانشگاه‌های ایران، مجلس وحدت مسلمین قم شعبہ خواہران کے تعاون سے منعقدہ سیمینار سے پروفیسر تہران یونیورسٹی، لکھاری اور معروف سیاسی اجتماعی شخصیت ڈاکٹر سید راشد عباس نقوی نے عالمی بحران اور مکتب سلیمانی، اسلامک اسکالر ڈاکٹر مختار احمد کلیم نے مکتب قاسم سلیمانی قرآن کی نظر میں، اسلامک اسکالر ڈاکٹر سید میثم ہمدانی نے مکتب سلیمانی کی نظریاتی اساس، پی ایچ ڈی اسکالر، صدر اسٹوڈنٹس یونین یونیورسٹیز آف تہران، ممتاز میڈلسٹ ڈاکٹر سید حسن رضا نے مکتب سلیمانی میں مدیریت کے اصول، ڈاکٹر سید ضیغم عباس ہمدانی نے مکتب سلیمانی اور ولایت کا فروغ، صدر امید پاکستان ، پی ایچ ڈی اسکالر ڈاکٹر سید حسنین جعفر زیدی نے دلوں کا سردار، مولف و مترجم اور اسلامک اسکالر جناب ساجد گوندل نے شہید سلیمانی اور سیرت حضرت موسیٰ علیہ السلام کے عنوان سے مقالے پیش کیے۔

یہ بھی پڑھیں : گلگت بلتستان میں سرمائی کھیلوں کے بہانے کے بے حیائی کا فروغ قابل مذمت ہے، شیخ شرافت

دوسری جانب جامعہ شہید عارف الحسینی پشاور میں تربیتی و فکری ورکشاپ جاری ہے۔

جس میں طلبہ بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ آج ورکشاپ سے علامہ سید جمیل حسن شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے طلبہ کو درس اخلاق دیا۔

اس کے علاوہ ورکشاپ سے جامعہ شہید عارف الحسینی کے پرنسپل علامہ نذیر حسین مطہری نو طلاب کو معلومات عامہ سے آگاہ کرتے ہوئے درس دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button