مشرق وسطی

ترک صدر رجب طیب اردوغان انتخابات سے پہلے کر سکتے ہیں یہ بڑا کام؟

شیعیت نیوز: ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان ممکنہ طور پر مئی کے مہینے میں شامی صدر بشار الاسد سے ملاقات کرسکتے ہیں۔

ایک ترک میڈیا نے باخبر ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ترک صدر اردوغان ممکنہ طور پر مئی 2023 کے صدارتی انتخابات سے قبل شامی صدر سے ملاقات کرسکتے ہیں۔

ترک اخبار ایدینلک نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان ممکنہ طور پر مئی میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے پہلے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات کرسکتے ہیں۔

اس ترک اخبار نے اس حوالے سے لکھا کہ ترکیے کے صدر رجب طیب اردوغان اور شام کے صدر بشار الاسد کے درمیان ملاقات ممکنہ طور پر تعلقات کو معمول پر لانے کے عمل کے تیسرے مرحلے میں ہوگی۔

اس رپورٹ میں ترکیے کے صدر کے حالیہ بیانات کا ذکر کیا گیا ہے جن میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ تعلقات کو معمول پر لانے کے عمل کو طول دینے کی کوئی خواہش نہیں رکھتے اور واضح طور پر اپنے شامی ہم منصب سے ملاقات کے امکانات کی خبر دیتے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق ممکن ہے کہ ترکی کے صدر مئی 2023 کے ترک صدارتی انتخابات سے قبل شامی صدر سے ملاقات کریں۔

اردوغان نے اس سے قبل بشار اسد سے ملاقات کے امکان کو مسترد نہیں کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کا عازمین حج سیزن کی تعداد کورونا سے پہلے کی سطح پر واپس لانے کا اعلان

دوسری جانب ایران اور ترکی کے درمیان ہونے والی باہمی تجارت میں ایران کی ترکی کو برآمدات میں 3 اعشاریہ 1 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں اور ان میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ترک شماریاتی ادارے کے شائع کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایران کی طرف سے ترکی کو برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ سال 2022ء کے گیارہویں مہینے میں 18 فیصد ایکسپورٹ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایران اور ترکی کے درمیان تجارتی حجم 2021 کے جنوری میں 4 اعشاریہ 99 بلین ڈالر تھا جو 2022ء کے جنوری میں بڑھ کر 5 اعشاریہ 88 بلین ڈالر ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ترکی کی ایران برآمدات جنوری تا نومبر 2022 میں 2 اعشاریہ 78 بلین ڈالر ہو گئی ہیں جن میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ترکی نے ایران کو جنوری تا نومبر 2021ء میں 2 اعشاریہ 49 بلین ڈالر کی اشیاء برآمد کی تھیں۔

اسی طرح سے ترکی نے ایران سے 3 اعشاریہ 1 بلین ڈالر کی چیزیں سال 2022ء میں برآمد کیں جن میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 24 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

سال 2022ء میں ایران اور ترکی کے درمیان ہونے والی تجارت میں ایران کا پلڑا 320 ملین ڈالر کے ساتھ بھاری رہا۔

یوروسیٹ کی رپورٹ کے مطابق سال 2022ء میں ایران نے ترکی کو 8 ارب اور 422 ملین مکعب میٹر گیس بھی برآمد کی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 1 اعشاریہ 8 فیصد کم ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button