وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے سالانہ امتحانات کے انعقاد کا اعلان کر دیا
شیعیت نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے سالانہ امتحانات کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق سالانہ امتحانات 13 مارچ سے شروع ہوں گے اور 16 مارچ تک جاری رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی پی رہنما اور وزیر ترقی نسواں شہلا رضا نے غیر ملکی میڈیا میں ایرانی خواتین کیخلاف مواد کو خلاف حقیقت قرار دےدیا
وفاق المدارس الشیعہ سے ملحقہ اور تعلیمی نصاب مکمل کرنیوالے دینی مدارس کے طلبہ و طالبات 31 جنوری تک سنگل فیس کیساتھ امتحانی فارم جمع کروا سکتے ہیں، جبکہ ڈبل فیس کیساتھ 5 فروری تک داخلے جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ کسی قسم کی مشکلات یا استفسار کی صورت میں مرکزی دفتر جامعة المنتظر سے رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔







