اہم ترین خبریںپاکستان

امجد ایڈووکیٹ کو جاگتے سوتے ایم ڈبلیو ایم نظر آتی ہے اور خوف سے ذہنی مریض بن چکے ہیں، الیاس صدیقی

الیاس صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں آٹا ایک سو ساٹھ روپے کلو بکنے لگا اور ایسے میں وفاقی حکومت کے سہولت کاروں کا جی بی میں مہنگائی کے حوالے سے بات کرنا ایک مذاق ہے

شیعیت نیوز: امجد ایڈووکیٹ کو جاگتے سوتے ایم ڈبلیو ایم نظر آتی ہے اور خوف سے ذہنی مریض بن چکے ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہمارے قائدین نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کے لیے تگ و دو کی ہے اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی و رہنما مجلس وحدت مسلمین محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امجد ایڈووکیٹ جب پی پی کے دور میں کونسل کے ممبر تھے تو آٹے کے ایشو پر عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کو ملک دشمنی قرار دے کر ان کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کیا تھا۔ جب سے امپورٹڈ حکومت اقتدار پر قابض ہوئی ہے گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں غریبوں کا جینا دو بھر کر دیا گیا ہے اور غریب ایک وقت کی روٹی کے لیے ترسنے لگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی عدم استحکام نے اس ملک میں معاشی عدم استحکام پیدا کر دیا ہے، اس کی بنا پہ ملک کی سیکورٹی کو بھی چیلنجز درپیش ہیں، ناصر عباس شیرازی

الیاس صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں آٹا ایک سو ساٹھ روپے کلو بکنے لگا اور ایسے میں وفاقی حکومت کے سہولت کاروں کا جی بی میں مہنگائی کے حوالے سے بات کرنا ایک مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ امجد ایڈووکیٹ اپنے سی ایم نہ بننے کی سزا غریب عوام کو دے رہا ہے اور قمر زمان کائرہ سے مل کر گلگت بلتستان کے فنڈز کو روک کر عوام دشمنی پر اتر آیا ہے اور منتخب حکومت کے خلاف دن رات سازشوں پر لگا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ انتخابات میں بھرپور قوت و حکمت عملی سے حصّہ لیں گے، علامہ شبیر حسن میثمی

انہوں نے کہا کہ امجد ایڈووکیٹ نے خود اعتراف کیا ہے کہ گندم کے کوٹے میں کمی ہم نے ہی کرائی اور مشیر خوراک کے مستعفی ہونے کی شرط پر کوٹہ بحال کرواٸیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امجد ایڈووکیٹ ایم ڈبلیو ایم کو مشورہ دینے سے پہلے خود مستعفی ہو جائیں۔ ان کی جماعت کی سہولت کاری کی وجہ سے ملک معاشی حوالے سے ڈیفالٹ کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button