آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے سردار احمد رضا ردان کو ملک کا پولیس چیف مقرر کر دیا گیا
شیعیت نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے بریگیڈیئر جنرل احمد رضا ردان کو اسلامی جمہوریہ ایران کا جنرل پولیس کمانڈر مقرر کردیا۔
کمانڈر انچیف کے حکم نامے کا متن جو ہفتے کے روز شائع ہوا، اس طرح ہے:
یہ بھی پڑھیں : عراقی انٹیلی جنس سروس فاتح مقاومتی کمانڈروں کے قتل میں ملوث ہے، دولۃ القانون اتحاد
﷽
بریگیڈیئر جنرل احمد رضا ردان
سردار اشتیری کے مشن کے اختتام اور ان کی خدمات پر اظہار تشکر اور اطمینان کے ساتھ، میں آپ کو اسلامی جمہوریہ ایران کا جنرل پولیس کمانڈر مقرر کرتا ہوں۔
میری سخت نصیحت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کو راضی کریں اور اس کے ساتھ ساتھ، عوام کے تحفظ اور عوامی آسائشوں کی فراہمی میں لوگوں کو راضی کریں۔ پولیس کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا اور ملازمین کے وقار کا تحفظ کرنا اور مختلف سکیورٹی محکموں کے لیے خصوصی پولیس کو تربیت دینا ایک اور اہم سفارش ہے۔
مختلف قومی اداروں سے ملک کے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ساتھ تعاون کی توقع ہے۔
میں اللہ تعالی سے سب کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔
سید علی خامنہ ای
17 جنوری 1401
یہ بھی پڑھیں : بیروت میں سابق لبنانی صدر میشل عون سے ایرانی سفیر کی ملاقات
سردار حسین اشتیری سپریم کمانڈر انچیف کے حکم سے 18 مارچ 1993 سے اسلامی جمہوریہ ایران کے کمانڈر انچیف کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ احمد رضا ردان ، جنہوں نے آج پولیس فورس کے نئے کمانڈر کے طور پر اپنی سرگرمیاں شروع کی ہیں، ان کے پاس کردستان، سیستان و بلوچستان، خراسان اور تہران کی پولیس فورس کی کمان ہے۔







