لبنان

بیروت میں سابق لبنانی صدر میشل عون سے ایرانی سفیر کی ملاقات

شیعیت نیوز: میڈیا ذرائع نے بیروت میں سابق لبنانی صدر سے ایران کے سفیر کی ملاقات اور گفتگو کی خبر دی ہے۔

ہفتے کے روز بیروت میں ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی نے اس بارے میں ایک ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ آج میں نے سابق لبنانی صدر میشل عون کو نئے سال کی مبارکباد دینے کے لئے ملاقات کی اور یہ ان کے دور صدارت میں مقاومت کے حوالے سے ان کے جرات مندانہ موقف کی تعریف کرنے کا موقع تھا۔

مجتبیٰ امانی نے یہ بھی بتایا کہ اس ملاقات میں لبنان اور خطے کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی سفیر نے اپنے ٹویٹ کے تسلسل میں کہا کہ ہم نے اس بات پر زور دیا کہ ایران، لبنان کے صدارتی منصب کی ذمہ داری کو جلد از جلد طے کرنے پر تاکید کرتا ہے۔

واضح رہے کہ سابق لبنانی صدر میشل عون کی چھ سالہ مدت صدارت اٹھائیس اکتوبر کو ختم ہوئی۔ لبنانی پارلیمنٹ متعدد اجلاس منعقد کرنے کے باوجود نئے صدر کے انتخاب میں ناکام رہی ہے۔ جس کے باعث میشل عون کی صدارت ختم ہونے سے لبنان کی سیاسی صورتحال مزید پیچیدہ ہوگئی۔

میشل عون کی مدت صدارت کے اختتام کے بعد مختلف سیاسی گروہوں کے دباو اور اپنے اپنے امیدواروں کی نامزدگی کے باوجود صدارتی خلاء نے اس ملک کو پیچیدہ صورت حال میں داخل کر دیا ہے، کہ اس صورت حال سے نکلنے کے لئے کسی معاہدے یا متبادل امیدوار کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن، سیاسی تعطل اور صوبہ مآرب اور الضالع میں جھڑپوں میں شدت کے اسباب

دوسری جانب قائد اسلامی انقلاب آیت اللہ العظمٰیٰ سید علی خامنہ ای کے مشیر برائے بین الاقوامی امور نے حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سے ایک ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

علی اکبر ولایتی نے اس ملاقات میں مزاحمتی محاذ کی فتوحات بشمول لبنان کی حزب اللہ کی کامیابیوں خاص طور پر سمندری سرحدوں کی تعینات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ فتح قابل احترام تھی اورحزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کا یہ اقدام منفرد ہے جس نے اسرائیل اور امریکہ کی مذموم سازش کو ایک بار پھر ناکام بنا دیا ہے۔

دراین اثنا شیخ نعیم قاسم نے سید حسن نصراللہ کی جانب سے قائد اسلامی انقلاب کو تہنیتی پیغام بھیجا اور علاقائی اور بین الاقوامی مسائل سمیت لبنان کی تبدیلیوں اور مزاحمتی فرنٹ کی کامیابیوں پر بات چیت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button