یمن

یمن کے صوبے صعدہ کے مغرب میں آل الشیخ پر سعودی اتحاد کی جارحیت جاری

شیعیت نیوز: یمنی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبے صعدہ کے سرحدی علاقے آل الشیخ پر سعودی اتحاد کی جارحیت میں یمن کا ایک عام شہری زخمی ہوا ہے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد نے شمالی یمن کے صوبے صعدہ کے مغرب میں آل الشیخ کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔

اس حملے میں یمن کا ایک عام شہری زخمی ہو گیا۔ گزشتہ روز سعودی فوجیوں نے صعدہ کے سرحدی علاقے شدا پر حملہ کیا تھا جس میں یمن کا ایک شہری شہید ہو گیا تھا۔

یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دو ہزار بائیس میں صوبے صعدہ کے سرحدی علاقوں پر سعودی اتحاد کی جارحیت میں تقریبا تین ہزار یمنی شہری شہید و زخمی ہوئے جن میں افریقی مہاجرین بھی شامل ہیں۔

یہ  بھی پڑھیں : جارح سعودی امریکی اتحاد کے خلاف یمنیوں کا ملک گیر احتجاج

دوسری جانب یمن کی سپریم سیاسی کونسل کے سربراہ نے صوبہ تعز میں مقبنہ محاذ کا دورہ کیا اور اس محاذ کے جنگجوؤں کی قربانیوں کو سراہا۔

المشاط نے جارحوں کے خلاف جنگ میں یمنی فوج کی تیاریوں اور جنگجوؤں کے بلند حوصلوں کی طرف بھی اشارہ کیا اور یمنی سرزمین اور اس کی سلامتی، استحکام اور خودمختاری کے دفاع میں تعز کے محاذوں پر ان کی قربانیوں کی تعریف کی۔

یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے اس سے قبل مختلف علاقوں میں متعدد جنگی محاذوں کا دورہ کیا تھا۔

المشاط نے حال ہی میں صوبہ دھلے کے ’’الحشا‘‘ اور صوبہ لحج کے ’’کرش‘‘ کے دو علاقوں میں یمنی مسلح افواج کے جنگجوؤں اور ہیروز سے ملاقات کی اور جارحین کا مقابلہ کرنے میں ان کی مزاحمت اور قربانیوں اور ان کے بلند حوصلے کی تعریف کی۔

انہوں نے یمنی سرزمین کے آخری حصے کو جارحین اور قابضین سے آزاد کرانے تک اسی طرح جاری رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔

یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے حال ہی میں کہا کہ جنگ بندی نازک ہے، اسی لیے ہم کسی بھی وقت جنگ کے دوبارہ شروع ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button