اہم ترین خبریںیمن

جارح سعودی امریکی اتحاد کے خلاف یمنیوں کا ملک گیر احتجاج

شیعیت نیوز: لاکھوں یمنی عوام نے آج صبح صعدہ شہر میں ایک بڑے مارچ میں یمن کے مسلسل محاصرے اور اس ملک کے خلاف سعودی امریکی اتحاد کی فوجی جارحیت کی مذمت کی۔

یمن میں مظاہرے کی آرگنائزنگ کمیٹی نے اس سے قبل لوگوں کو بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کی تھی۔ اس کمیٹی نے یمن کے دارالحکومت صنعا اور اس ملک کے دیگر شہروں کے عوام سے اس مارچ میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔

مظاہرے کی آرگنائزنگ کمیٹی نے سعودی امریکی اتحاد کی یمن پر جارحیت اور ناکہ بندی کی مذمت اور اس جارحیت کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس حوالے سے المسیرہ ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ صعدہ میں یمنی عوام کا ایک مارچ ’’محاصرہ جنگ ہے‘‘ کے نعرے کے ساتھ کیا گیا۔ اس مارچ کے شرکاء نے انصار اللہ تحریک کے سربراہ عبدالملک الحوثی کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور امریکہ کی تسلط پسندانہ پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں : سردار سلیمانی دہشت گردی کے خلاف جنگ کی علامت تھے، شیخ ابراہیم الزکزاکی

اسی طرح کے مارچ آج صنعا، تعز، إب، ذمار، الحدیدہ، البیضاء، حجہ، عمران، الجوف و مأرب کے صوبوں میں منعقد ہوئے۔

اس مظاہرے میں یمنی عوام نے اس ملک کے خلاف سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی مسلسل جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے امریکہ کو یمن میں جنگ اور محاصرے کا اصل ذمہ دار قرار دیا۔

واضح رہے کہ چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ کو سعودی امریکی اتحاد نے یمن پر جارحیت شروع کی ہے اور اس وقت سے اب تک ہزاروں یمنی عام شہری شہید وزخمی ہو چکے ہیں جن میں تین ہزار سات سو بیالیس بچے بھی شہید اور تین ہزار نو سو بیانوے بچے زخمی ہوئے ہیں۔

یہی نہیں سعودی اتحاد نے امریکہ اور اپنے اتحادی ملکوں کی حمایت سے یمنی عوام کا محاصرہ بھی کر رکھا ہے اور وہ غذائی اشیا اور دوائیں نیز ایندھن تک یمن منتقل نہیں ہونے دے رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button