دنیا

بھارت میں نفرت انگیز تقاریر میں مسلمانوں کی نسل کشی پر ہندوؤں کو اُکسانا عام ہے، نیڈین میئنزا

شیعیت نیوز: امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی سابق چیئرپرسن نیڈین میئنزا نے کہا ہے کہ بھارت میں انتہاپسندوں کو مودی کی ہندو انتہا پسند جماعت کی مکمل حمایت حاصل ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی پامالیاں سنگین ہو گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نفرت انگیز تقاریر میں مسلمانوں کی نسل کشی اور قتلِ عام پر ہندوؤں کو اُکسانا عام ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قم: شہید ظاہری طور پر ہمارے درمیان موجود نہیں، لیکن مکتب سلیمانی نسلوں کی رہنمائی کرے گا

نیڈین میئنزا کا کہنا تھا کہ ایسی نفرت انگیز تقاریر کرنے والوں کو وزیراعظم نریندر مودی کی ہندو انتہا پسند جماعت کی مکمل حمایت حاصل ہوتی ہے۔

دوسری جانب ری پبلکن رہنما کیون مک کارتھی 216 ووٹ حاصل کر کے امریکی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر منتخب ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مک کارتھی کے مدِمقابل ڈیموکریٹ حکیم جیفریز نے 212 ووٹ حاصل کیے۔

رپورٹس کے مطابق اسپیکر منتخب ہونے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے مک کارتھی کو مبارکباد دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شیعیان حیدرکرارؑ خیبرپختونخواہ کے مسائل پر آواز اٹھانے کے بعدایم ڈبلیوایم کے وفد سے وزیر اطلاعات بیرسٹرسیف کی ملاقات

خبر ایجنسی کے مطابق مک کارتھی امریکی ایوان نمائندگان میں 15ویں مرحلے میں اسپیکر منتخب ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ راؤنڈز کے مقابلے میں 13 ویں راؤنڈ میں مک کارتھی کے ووٹوں میں اضافہ ہوا تھا۔

رپورٹس کے مطابق 13 ویں راؤنڈ میں مک کارتھی کو 214 ووٹ پڑے لیکن 4 ووٹوں کی کمی سے وہ اسپیکر نہ بن سکے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز مک کارتھی کے حق میں 201 ووٹ پڑے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button