ایران

قم: شہید ظاہری طور پر ہمارے درمیان موجود نہیں، لیکن مکتب سلیمانی نسلوں کی رہنمائی کرے گا

شیعیت نیوز: نہضت امت اسلامی شعبہ تبیین کے زیراہتمام سیمینار سے مجلس وحدت مسلمین قم کے رہنما مولانا عادل مہدوی، شیعہ علما کونسل قم کے رہنما مولانا سید ظفر نقوی نے خطاب کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ قدس کے کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کی تیسری برسی کی مناسبت سے دہہ بصیرت کے عنوان سے تقاریب جاری ہیں۔ اس سلسلے میں حسینیہ بلتستانیہ، گذر جدا، قم المقدس ایران میں نہضت امت اسلامی شعبہ تبیین کے زیراہتمام سیمینار منعقد ہوا۔

مکتب سلیمانی کے عنوان سے منعقد ہونیوالے سیمینار سے مجلس وحدت مسلمین قم کے رہنما مولانا عادل مہدوی، شیعہ علما کونسل قم کے رہنما مولانا سید ظفر نقوی، حوزہ علمیہ قم کے استاد علامہ سید حسن رضوی، مکتب سلیمانی کتاب کے مصنف ڈاکٹر سید شہزادہ حسن رضا نقوی، حوزہ علمیہ قم کے استاد علامہ فدا علی حلیمی نے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں : فتح کمانڈروں کی شہادت کے دہشت گرد مجرموں کیخلاف ضرور مقدمہ چلائیں گے، فائق زیدان

مقررین نے شہید قاسم سلیمانی کی شخصیت اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کیطرف شہید کی فکر و سیرت کو مکتب سے تعبیر کرنیکا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شہید ظاہری طور پر ہمارے درمیان موجود نہیں ہیں، لیکن آپ کا مکتب ہمیشہ نسلوں کی رہنمائی کریگا۔

شیعہ علما کونسل کے رہنما مولانا سید ظفر نقوی نے خطاب میں نہضت امت اسلامی کی جانب سے اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ وقت کی کمی کے باوجود عزیزان نے نمائندہ تنظیموں کی برجستہ شخصیات کو دعوت دی، ان کے خطابات کروائے، ایک گلدستہ بنایا، اس گلدستہ میں پھول الگ الگ ہیں لیکن حسن و خوبصورتی ایک ہے، یہی مکتب سلیمانی کا ایک اصول ہے۔

علماء نے قرآن کریم اور روایات کی روشنی میں شہید قاسم سلیمانی کی زندگی اور سیرت پر روشنی ڈالی، مکتب سلیمانی کے اصول و مبانی بیان کیے۔ دوسری جانب مکتب سلیمانی کتاب کے مصنف ڈاکٹر سید حسن نقوی نے شہید قاسم سلیمانی کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے، مکتب سلیمانی کے اہم نکات کی تشریح کی۔

انہوں نے شہید کی جرات، بہادری، بصیرت، دشمن شناسی سمیت مختلف پہلوؤں کی وضاحت کی۔ سیمینار میں نوجوان شعرا نے اپنا کلام پیش کیا اور ترانوں کی صورت میں گل ہائے عقیدت نچھاور کیے۔ اختتام پر دعائے امام زمانہ علیہ السلام تلاوت کی گئی اور حاضرین میں نیاز تقسیم کی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button