مشرق وسطی

فلسطین کے حوالے سے اُردن کے بادشاہ اور متحدہ عرب امارات کے سربراہ کی ملاقات

شیعیت نیوز: اُردن کے بادشاہ نے ابوظبی میں متحدہ عرب امارات کے سربراہ سے ملاقات کی۔ فریقین نے ملاقات میں مسئلہ فلسطین کو دو ریاستی حل کی بنیاد پر حل کرنے کی کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا۔

اردن کے شاہی محل نے ایک جاری بیان میں اعلان کیا ہے کہ ’’شاہ عبداللہ دوم‘‘ نے ابوظبی کے ’’الشاطئ‘‘ محل میں متحدہ عرب امارات کے سربراہ ’’محمد بن زید النہیان‘‘ سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی وزیراعظم نے بغداد ایئرپورٹ پر فعالیت کرنیوالی کینیڈین کمپنی کا معاہدہ منسوخ کر دیا

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس ملاقات میں اُردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے مشرق وسطیٰ میں دو ریاستی حل کی بنیاد پر قیام امن کے لیے کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

نیز اُردن کے بادشاہ نے دو ریاستی فارمولا کے حصول کے لیے صیہونی حکومت کے کمزور اقدامات کو روکنے کی تاکید کی۔

اس ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور ان میں وسعت کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے مفادات کے تحفظ کی خاطر مشترکہ مسائل کو آگے بڑھانے کے لیے رابطہ اور مشاورت جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس حقیقی اسلام کے نمائندے تھے، شیخ عیسیٰ قاسم

اس ملاقات میں فریقین نے خطے کی صورتحال اور اردن و متحدہ عرب امارات کے تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

فریقین نے دونوں برادر ممالک کی حکومتوں اور اقوام کے درمیان تاریخی تعلقات کی تعریف کی۔ واضح رہے کہ اردن کے بادشاہ مختصر دورے پر بدھ کی دوپہر ابوظہبی پہنچے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button