عراق

عراقی وزیراعظم نے بغداد ایئرپورٹ پر فعالیت کرنیوالی کینیڈین کمپنی کا معاہدہ منسوخ کر دیا

شیعیت نیوز: عراق کے وزیراعظم نے کینیڈین کمپنی سے بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی سکیورٹی کا معاہدہ ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

عراق کی سول ایوی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے بغداد ایئرپورٹ پر کام کرنے والی کینیڈین کمپنی Bizins lntel کا معاہدہ ختم کرنے پر رضامندی اہر کر دی ہے۔

اس حوالے سے ایک عرب ویب نیوز نے لکھا کہ بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سکیورٹی پر مامور کینیڈین کمپنی Bizins lntel کے ساتھ کیا گیا معاہدہ ختم کر دیا جائے گا۔

کچھ عرصہ قبل باخبر عراقی ذرائع نے سابق وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کی حکومت میں بغداد کے ہوائی اڈے کی سکیورٹی کے بارے میں حیران کن معلومات کا انکشاف کیا تھا۔

ان ذرائع نے مصطفیٰ الکاظمی کی حکومت میں بدعنوانی کے علاوہ وزارت داخلہ کے اس اعتراف کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ مذکورہ سکیورٹی کمپنی Bizins lntel کے پاس عراق میں کام کرنے کا سکیورٹی لائسنس ہی نہیں ہے۔ جس پر سول ایوی ایشن حکام نے کہا کہ بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے تحفظ کا معاملہ اس کمپنی کے حوالے کرنا خلاف قانون ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دو فاتح کمانڈروں کے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف عدالتی پیروی جاری ہے، یاسر العیساوی

عراقی ذرائع نے اس معاہدے کو ’’صدی کی ڈکیتی‘‘ قرار دیا اور اس میں سول ایوی ایشن کے سابق ڈائریکٹر جنرل کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ انہیں اس بات کا علم ہونے کے باوجود کہ Bizins lntel کے پاس وزارت داخلہ کی جانب سے سکیورٹی کا جاری کردہ لائسنس ہی موجود نہیں، پھر بھی اس کمپنی نے ائیر پورٹ کی سکیورٹی کا کام سنبھال لیا۔

تحقیقاتی کمیٹی کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ میں سکیورٹی کمپنیوں کے محکمے کو قانون کے مطابق اور عدالتی احکامات کے بغیر اس بات کا اختیار حاصل ہے کہ بزنس انٹیل کو اجازت لئے بغیر ہوائی اڈے کی حفاظت کا کام انجام دینے پر 100 ملین ڈالر جرمانہ اور اس کے سی ای او کو جیل بھیج دیا جائے۔

اسی وجہ سے عراق کے وزیراعظم نے اس کیس کی تحقیقات کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی اور آج اس کمیٹی کی رپورٹ السوڈانی کابینہ کو پیش کرنے کے بعد انھوں نے مذکورہ کینیڈین کمپنی کی سرگرمیاں منسوخ کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button