اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس حقیقی اسلام کے نمائندے تھے، شیخ عیسیٰ قاسم

شیعیت نیوز: بحرینی شیعیوں کے رہنما آیت الله شیخ عیسیٰ قاسم نے کہا ہے کہ شهید قاسم سلیمانی اور ابومهدی المهندس عالم اسلام کے دو درخشندہ ستارے ہیں جو معاشرے کو امام زمانہ عج کے وجود پر نور کی جانب راہنمائی کر رہے ہیں۔

بحرین کے شیعہ رہنما آیت الله شیخ عیسیٰ قاسم نے شہید قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی تیسری برسی کے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی زندگی میں بہت سے فوجی کمانڈر دیکھے ہیں اور ان کے قصے سنے ہیں لیکن شہید قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی بات ہی کچھ اور ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید قاسم سلیمانی ہمیشہ ظالم کیخلاف مظلوموں کی تواناآواز بن کر ثابت قدم رہے، مصور مہدی

انہوں نے اپنی زندگی میں کارہائے نمایاں انجام دیئے اور ان کی مجاہدت اور شہادت نے امت اسلامیہ کے قلوب کو خدائے سبحان اور نور الہی سے قریب تر کر دیا۔

بحرین کے جلاوطن معروف عالم دین نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس عالم اسلام کے ہیرو ہیں اور سب انہیں دل و جان سے چاہتے ہیں اور ہر کوئی انہیں اپنا سمجھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حاج قاسم ولایت فقیہ کے سپاہی تھے،اپنےمقبرے پر’’سرباز ولایت‘‘لکھنے کی وصیت کی، نصر اللہ

آیت الله شیخ عیسیٰ قاسم کا مزید کہنا تھا کہ استقامتی محاذ اور جہادی تحریک راہ خدا میں نہ فقط جاری و ساری رہے گی بلکہ اس میں روز بروز تیزی آئے گی۔

ایران کے مقدس شہر قم میں منعقدہ اس تعزیتی پروگرام میں قم میں مقیم بحرینیوں اور دیگر اعلیٰ شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہید قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کے دیرینہ دوست نے ان دو شہیدوں کی فداکاری اور مجاہدت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

واضح رہے کہ شہید راہ بیت المقدس کہلانے والے جنرل قاسم سلیمانی کو امریکی دہشت گردوں نے آج سے تین سال قبل تین جنوری کو سابق امریکی صدر ٹرمپ کے براہ راست حکم سے اُس وقت شہید کر دیا تھا جب وہ عراق کی باضابطہ دعوت پر بغداد پہنچے تھے۔ انکے ساتھ عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابو مہدی المہندس اور آٹھ دیگر مجاہدوں نے بھی جام شہادت نوش کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button