اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

تل ابیب نے 50 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا

اسرائیلی حکومت نے "الشفا" میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر سمیت 50 فلسطینی شہریوں کو 7 ماہ کی اسیری کے بعد رہا کر دیا۔

شیعیت  نیوز  : اسرائیلی حکومت نے "الشفا” میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر سمیت 50 فلسطینی شہریوں کو 7 ماہ کی اسیری کے بعد رہا کر دیا۔

 رہائی پانے والے ان 50 قیدیوں کو صیہونی حکومت نے 7 اکتوبر کے بعد گرفتار کیا تھا۔

رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں میں سے فرج السمونی نامی ایک شخص نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی حالت انتہائی خراب ہے۔

السمونی نے مزید کہا کہ اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں کو 24 گھنٹے اذیتیں دی جاتی ہیں۔

جیلوں میں میڈیکل کے مسائل پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے قیدیوں میں چیچک اور دوسری متعدی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے ایک گھنٹہ بعد اسرائیلی حکومت کے داخلی سلامتی وزیر بن گویر نے الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر کی رہائی کی وجہ سے اس حکومت کی داخلی سلامتی سروس کے کمانڈر کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : سکردو، محسن ملت شیخ محسن نجفی کی یاد میں کانفرنس کا انعقاد

ابو سلیمہ ایک ماہر اطفال اور فلسطینی ڈاکٹروں میں سے ایک ہیں جنہیں صیہونی حکومت نے 23 نومبر کو گرفتار کر لیا تھا۔

ابو سلیمہ نے اپنی رہائی کے بعد صحافیوں کو بتایا: قیدی ایک ایسی بری صورتحال میں ہیں جو فلسطینی قوم نے 1947 سے اب تک نہیں دیکھی تھی۔

نئے اور پرانے دونوں قیدی سبھی کو جسمانی ٹارچر کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور کھانے پینے کے مسائل سے دوچار ہیں۔

لہذا ضروری ہے کہ قیدیوں کی رہائی کے لئے کوئی ٹھوس قدم اٹھایا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button