دو فاتح کمانڈروں کے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف عدالتی پیروی جاری ہے، یاسر العیساوی

05 جنوری, 2023 10:31

شیعیت نیوز: گذشتہ روز یاسر العیساوی نے عراقی عوام کے درمیان شہیدین سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی برسی کے حوالے سے وسیع منصوبوں کا ذکر کیا۔

یاسر العیساوی عراق کی رضاکار دفاعی فورس حشد الشعبی کی آپریشن کمانڈ کے نائب سربراہ ہیں۔ انہوں نے اس امر کی تصدیق کی کہ ان دو فاتح کمانڈروں کے قتل کے مقدمے کی کارروائی قانونی تقاضوں کے مطابق جاری ہے۔

حشد الشعبی کے اس رہنماء نے ایک عرب نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استقامتی بلاک کے کمانڈروں کے بے گناہ قتل کے اقدام نے، عراقی حکومت کے ساتھ تمام بین الاقوامی و انسانی قوانین، کنونشنز اور معاہدوں کو نظر انداز کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دو کمانڈر شہید ابو مہدی المہندس اور جنرل قاسم سلیمانی دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بلند مینار تھے۔ وہ جنگی منظر نامے میں تمام سکیورٹی اور فوجی صف بندیوں کو متحد کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔ یہاں تک کہ انہوں نے مراجع تقلید کی دعوت پر جہاد کفائی میں حصہ لینے والے رضاکاروں کی تربیت اور تیاری کی۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: انتقام کا پرچم اب بھی لہرا رہا ہے، تیسری برسی جائے شہادت پر منائی گئی

یاسر العیساوی نے مزید کہا کہ عراقیوں نے اپنے مختلف سیاسی رجحانات کے باوجود اس موقع کو عزت بخشی۔ جس کا مشاہدہ مزاحمتی رہنماؤں کی شہادت کی تیسری برسی کی تقریبات میں شریک لوگوں کی ایک بڑی تعداد سے کیا جا سکتا ہے۔ ان تقریبات میں شریک لوگوں نے سابقہ ​​امریکی حکومت کے جرم کو شدت سے مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس جرم میں ملوث اور تعاون کرنے والے افراد کے خلاف انصاف کے حصول کے لئے قانونی کارروائی جاری رکھیں گے۔

اس سے قبل حشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی برسی کے موقع پر کہا کہ امریکی دشمن، مزاحمتی کمانڈروں کو قتل کرنے کے باوجود اپنا ہدف حاصل نہیں کرسکا۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ہتھکنڈے ہماری قوم کے ارادوں کو متزلزل نہیں کرسکتے۔

دوسری جانب عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر اور حشد الشعبی تنظیم کے نائب سربراہ کو نشانہ بنانا تمام قانونی دپروٹوکولز اور بین الاقوامی قوانین کی رو سے قابل مذمت ہے۔

5:21 شام مئی 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔