اہم ترین خبریںپاکستان

شہید قاسم سلیمانی ہمیشہ ظالم کیخلاف مظلوموں کی تواناآواز بن کر ثابت قدم رہے، مصور مہدی

انہوں نے کہا کہ شہید حاج قاسم سلیمانی اس دور کے اسلام دشمن قوتوں کے خلاف ہر وقت میدان عمل میں رہے

شیعیت نیوز: اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر مصور مہدی کا کہنا ہے کہ شہید حاج قاسم سلیمانی ایک نڈر ملت اسلامیہ کے عظیم ترین سپاہ سالار تھے، ہمیشہ ظالم کے خلاف مظلوموں کی آواز بن کر ثابت قدم رہے، مدافعان مقامات مقدسات رہے۔

شہید سردار حاج قاسم سلیمانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے بیان میں مصور مہدی نے کہا کہ شہید سردار قاسم سلیمانی مالک اشتر کی طرح امیر المومنین علیؑ ابن ابی طالب علیہ السلام کے مظلوم عاشقوں کی آواز بنے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیو ایم ملت جعفریہ کے حقوق کے حصول کیلئے سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے، اسد نقوی

انہوں نے کہا کہ شہید حاج قاسم سلیمانی اس دور کے اسلام دشمن قوتوں کے خلاف ہر وقت میدان عمل میں رہے، امریکی پروردہ دہشتگرد تنظیم داعش جیسی ناپاک سازش کو خاک میں ملا دینے میں شہید سردار قاسم سلیمانی نے ہی کلیدی کردار ادا کیا اور عالم اسلام کو مکمل تباہی و بربادی سے بچا کر حقیقی پاسبان اسلام بن گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button