اہم ترین خبریںمشرق وسطی

مزاحمتی بلاک کے ساتھ منسلک جوانوں کو مستکبر ممالک کے خلاف شہید سلیمانی کی طرح قیام کرناچاہئے، شیخ زکزاکی

تحریک اسلامی نائیجیریا کے سربراہ نے شہید قاسم سلیمانی کو ایک ایسا حکمت عملی ساز قرار دیا کہ جس نے دشمن کی تمام سازشوں کو خصوصا شام و عراق میں ناکام بنا کر رکھ دیا

شیعیت نیوز: معروف عالم دین و مبلغ اور تحریک اسلامی نائیجیریا کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی نے مزاحمتی محاذ کے شہید کمانڈروں کی تیسری برسی کے موقع پر ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے شعبہ عربی کے ساتھ گفتگو کی ہے۔ اپنی گفتگو میں شیخ زکزاکی نے تاکید کی کہ شہید قاسم سلیمانی کے رستے پر چلنا ہر مسلمان و آزادی خواہ انسان پر واجب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہید قاسم سلیمانی عراقیوں کے وفادار رہنماتھے، رہنماء قومی پیٹریاٹک یونین آلاء طالبانی

انہوں نے مزاحمتی بلاک کے ساتھ منسلک جوانوں کو نصیحت کرتے ہوئے تاکید کی کہ مزاحمتی بلاک کے جوانوں کو مستکبر ممالک کے خلاف قیام کرنا چاہیئے کیونکہ یہی امت مسلمہ کی نجات اور آزادی کے حصول کا واحد رستہ ہے۔ تحریک اسلامی نائیجیریا کے سربراہ نے شہید قاسم سلیمانی کو ایک ایسا حکمت عملی ساز قرار دیا کہ جس نے دشمن کی تمام سازشوں کو خصوصا شام و عراق میں ناکام بنا کر رکھ دیا اور زور دیتے ہوئے کہا کہ بالآخر وہ رات کی تاریکی میں ان فریقوں کی جانب سے شہادت کے درجے پر فائز ہو گئے جن کا نہ صرف دہشتگردوں کا پشت پناہ ہونا بلکہ حقیقی دہشتگرد ہونا بھی اس جرم کے ذریعے ثابت ہو چکا ہے!

متعلقہ مضامین

Back to top button