اہم ترین خبریںلبنان

استعماری قوتوں کی جانب سے سید حسن نصراللہ کی تشویش ناک حالت کی جھوٹی افواہیں

اس لئے جمعہ کی شام حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کی تقریر کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

شیعیت نیوز: اسلامی مقاومتی تنظیم حزب اللہ لبنان کے ایک باخبر ذریعے نے اتوار کی شب بتایا ہے سید حسن نصر اللہ مکمل طور پر صحت مند ہیں اور انفلوئنزا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد ان کا علاج جاری ہے۔ مذکورہ ذریعے کا کہنا تھا کہ فلو اور ان کی آواز میں بعض مسائل کی وجہ سے ان کے لئے تقریر کرنا ممکن نہیں تھا، اس لئے جمعہ کی شام حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کی تقریر کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کے درمیان اختلاف شدت اختیار کرگیا

ذریعے کے مطابق لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل منگل کو آئی آر جی سی کی قدس فورس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی تیسری برسی کے موقع پر خطاب کریں گے۔ سید حسن نصر اللہ منگل کو مقامی وقت کے مطابق 18:00 بجے (تہران کے وقت کے مطابق 19:30) بیروت میں خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صہیونی اور عرب میڈیا نے سید حسن نصر اللہ کی تشویشناک حالت اور خصوصی نگہداشت کے یونٹ میں داخل ہونے کے بارے میں بے بنیاد خبریں شائع کی تھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button