اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

کالعدم سپاہ صحابہ اورجےیوآئی میں اختلافات مزیدبڑھنےلگے، سینئر رہنما کالعدم سپاہ صحابہ سے جےیوآئی میں شامل

واضح رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے درمیان اختلافات روز بروز شدت اختیار کرتے چلے جارہے ہیں جس کی وجہ کالعدم سپاہ صحابہ کی شدت پسند روش اور ملک دشمنی ہے ۔

شیعیت نیوز: کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ سے دلبرداشتہ سینیئر رہنما مولانا امداداللہ معاویہ نے سپاہ صحابہ سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) میں شمولیت اختیار کرنےکا اعلان کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی نواز دہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ کی ملک دشمنی اور دہشت گردی سے تنگ آکر سینیئر اراکین نے جماعت سے کنارہ کشی اختیار کرنا شروع کردی ہے۔

کے پی کے اور بلوچستان کے متعدد اراکین ِ سپاہ صحابہ کے بعد اب سندھ سے تعلق رکھنے والے کالعدم جماعت کے بیشتر اراکین نے جمعیت علمائے اسلام (ف) میں شمولیت کا آغاز کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت انتقامی سیاست میں گلگت بلتستان کے عوام سے دشمنی پر اتری ہوئی ہے، کاظم میثم

مرحوم مولانا عبداللہ آزاد کے فرزند سپاہ صحابہ کے خطیب امداداللہ معاویہ نے سپاہ صحابہ کو الوداع کہہ کر جمعیت علماء اسلام میں شامل ہونے کا باقائدہ اعلان کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق جلد مزید رہنماؤں کی شمولیت بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے درمیان اختلافات روز بروز شدت اختیار کرتے چلے جارہے ہیں جس کی وجہ کالعدم سپاہ صحابہ کی شدت پسند روش اور ملک دشمنی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button