اہم ترین خبریںپاکستان

عوامی مفاد سےبڑھ کر کچھ نہیں، مسائل حل نہ ہوئے تو ایم ڈبلیوایم اسمبلی سے مستعفیٰ ہوجائے گی، آغاعلی رضوی

ہمیں عوام کے مفادات عزیز ہیں، عوام کے مفادات سے متصادم کوئی بھی اقدام قبول نہیں کرینگے۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے کہا ہے کہ اگر عوام کے مسائل حل نہ ہوئے تو ہم اپنے نمائندوں سے استعفے لیں گے، ہمیں عوام کے مفادات عزیز ہیں، عوام کے مفادات سے متصادم کوئی بھی اقدام قبول نہیں کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلے سی 919 طیارے کے سو گھنٹوں کی تصدیقی پرواز،جانتے ہیں یہ پہلا جہاز کتنے صوبوں کا گشت کرےگا؟

سکردو یادگار شہداء چوک پر احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی مفادات کا تحفظ کیا ہے، آئندہ بھی کرینگے، عوام کے حقوق کی جنگ لڑیں گے، ضرورت پڑی تو ہم اپنے نمائندوں سے استعفے بھی لیں گے۔ دوسری جماعتوں کو بھی اپنے نمائندوں کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ جب تک تمام جماعتیں مل کر حکمت عملی نہیں بنائیں گی، تب تک خطے کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دیں اور فوری مسائل حل کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button