ملک میں بے یقینی کی صورتحال اور مہنگائی عروج پر ہے اس کے خاتمے کیلئے کوششیں ہوں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے،علامہ شہنشاہ نقوی

29 دسمبر, 2022 11:25

شیعیت نیوز: معروف عالم دین اور خطیب علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ ملک کی تعمیر و ترقی اور استحکام کیلئے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے اصولوں کی پیروی کی جائے، اندرونی و بیرونی خلفشار سے بچا جائے اور کوشش یہ کی جائے کہ یکجہتی کے جذبے فروغ پائیں۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کو برداشت کیا جائے، اس وقت ملک میں بے یقینی کی صورتحال اور مہنگائی عروج پر ہے اس کے خاتمے کیلئے کوششیں ہوں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں: 28 دسمبر 2009 سانحہ عاشورہ کراچی کا سیاہ دن،13 برس بعد بھی دہشتگرد آزاد

علامہ شہنشاہ نقوی نے مزید کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرے، افغانستان سے ہمارے ملک میں ہونے والی دہشت گردی کو روکا جائے اور معاشی بحران ختم ہو کیونکہ عوام اس معاملے میں بہت پریشان ہوچکے ہیں، اگر بروقت ٹھوس اور مؤثر اقدامات نہ ہوئے تو عوام کا اپنے اداروں سے اعتماد اٹھ جائے گا، لہٰذا ہمیں ان معاملات کو سنجیدگی سے دیکھنا ہوگا اور عملی اقدمات کے ذریعے عوام کیلئے اچھے اقدامات کرنے ہونگے۔

5:00 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top