اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

بنوں کلیئرنس آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے سپاہی حلیم خان دوران علاج شہید ہو گئے

واضح رہے کہ بنوں کے کینٹ ایریا میں قائم سی ٹی ڈی کمپلیکس میں کلیئرنس آپریشن کے دوران 25 دہشت گرد ہلاک اور مجموعی طور پر 10 گرفتار ہوئے تھے

شیعیت نیوز :سی ٹی ڈی کمپلیکس بنوں میں کلیئرنس آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے سپاہی حلیم خان دوران علاج شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنوں سی ٹی ڈی کمپلیکس کو دہشت گردوں سے چھڑانے کے آپریشن میں حصہ لینے والے سپاہی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے جنہیں علاج کیلئے سی ایم ایچ راولپنڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک حسینی پاراچنار کے رہنماؤں کا دورہ میانوالی، علامہ افتخارحسین نقوی سے ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے ہجیرہ کے ضلع پونچھ سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ سپاہی نے آج جام شہبادت نوش کیا، حلیم خان کے متوفین میں بیوہ اور تین بچے شامل ہیں۔ واضح رہے کہ بنوں کے کینٹ ایریا میں قائم سی ٹی ڈی کمپلیکس میں کلیئرنس آپریشن کے دوران 25 دہشت گرد ہلاک اور مجموعی طور پر 10 گرفتار ہوئے تھے جبکہ 3 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button