اہم ترین خبریںپاکستان

تحریک حسینی پاراچنار کے رہنماؤں کا دورہ میانوالی، علامہ افتخارحسین نقوی سے ملاقات

اس موقع پر وفد نے میانوالی کے علاقہ پکی شاہ مردان میں علامہ سیدافتخار حسین نقوی کی عیادت کی، جنہوں نے گزشتہ ہفتے دل کا آپریشن کروایا تھا۔

شیعیت نیوز: تحریک حسینی پاراچنار کے صدرعلامہ سید تجمل حسینی نے وفد کے ہمراہ میانوالی کا دورہ کیا اور جہاں بزرگ عالم دین علامہ سید افتخار حسین نقوی سمیت علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر وفد نے میانوالی کے علاقہ پکی شاہ مردان میں علامہ سیدافتخار حسین نقوی کی عیادت کی، جنہوں نے گزشتہ ہفتے دل کا آپریشن کروایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران اور سعودی عرب کے درمیان چھ برس بعد اعلیٰ سطح پر رابطے

تحریک حسینی کے رہنماوں نے پکی شاہ مردان میں علامہ سید افتخار حسین نقوی کے زیرسرپرستی مدارس کا دورہ کیا، اسکے علاوہ امام خمینی ٹرسٹ کے زیرنگرانی المہدی ہسپتال کا بھی دورہ کیا، علاوہ ازیں دفتر امام خمینی ٹرسٹ اور باغ فدک کے نام سے منسوب باغ کیساتھ ساتھ الفجر یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا گیا۔ پکی شاہ مردان مختلف علمائے کرام کیساتھ بھی ملاقاتیں کی گئیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button