علامہ حسنین وجدانی اور اسیرعزادارانِ مزارعبداللہ شاہ غازی ؒ کی عدم بازیابی کےخلاف ایم ڈبلیوایم بروز جمعہ احتجاج کرےگی،علامہ صادق جعفری

22 دسمبر, 2022 18:51

شیعیت نیوز: انہوں نے مزید کہا کہ حضرت عبداللہ شاہ غازی مزار کے عزاداروں اور اتحاد بین المسلمین کے داعی مولانا حسنین وجدانی کی رہائی کے لئے مجلس وحدت مسلمین نے احتجاج کا اعلان کردیا۔ امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام حسنین وجدانی کو بلاجواز قید و بند میں مبتلا رکھا جانا متعصبانہ طرز عمل ہے، ایک پرانے ویڈیو کلپ کو بہانہ بنا کر اتحاد امت کیلئے کوشاں جید عالم دین کوپابند سلاسل رکھا جانا سراسر ظلم وذیادتی ہے ، اولیاءاللہ کے مزارات تمام انسانیت کیلئے مرکز فیض و برکات ہیں، ہر شخص کو اپنے انداز میں حاضری دینے ، عبادت کرنے اور زیارت کرنے کی آزادی آئین پاکستان نے فراہم کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم رہنما ناصرشیرازی کی وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض پیرزادہ سے ملاقات ،گرفتار علماءاور عزاداروں کی فوری رہائی کا مطالبہ

انہوں نے مزید کہا کہ مزار عبداللہ شاہ غازی پر ان کے جد امجد امام حسن مجتبیٰ ؑ کے یوم شہادت پر نوحہ خوانی اور ماتم کرنے کو دہشت گردی قرار دیکر عزاداروں کو گرفتار کیا گیا اور تین ماہ سے ان کی ضمانت بھی منظور نہیں کی جارہی ، کیا قائد اعظم محمد علی جناح نے یہی پاکستان چھوڑا تھا کہ یہاں ذکر نواسہ رسول ؐ کو دہشت گردی قرار دیکر شہریوں کو سلاخوں کے پیچھے پھینک دیا جائے؟؟

انہوںنے مزید کہا کہ حضرت عبداللہ شاہ غازی مزار کے عزاداروں اور اتحاد بین المسلمین کے داعی مولانا حسنین وجدانی کی رہائی کے لئے مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے آج بروز جمعہ 23 دسمبر فوراً بعد نماز جمعہ جامع مسجد نورایمان ناظم آباد کے باہر پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

11:29 صبح مارچ 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔