چلاس، پہلی مرتبہ تبلیغی اجتماع میں شیعہ علماء واکابرین کی شرکت ، والہانہ استقبال

20 دسمبر, 2022 16:04

شیعیت نیوز: چلاس کے سالانہ تبلیغی اجتماع میں پہلی مرتبہ شیعہ علماء اور اکابرین نے شرکت کر کے تاریخ رقم کر دی۔ اس عمل کو مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کیلئے ایک مثال قرار دیا جا رہا ہے۔ چلاس کا تبلیغی اجتماع جس میں ہزاروں لوگ شریک ہوتے ہیں اور یہ پاکستان میں سب سے بڑے اجتماعات میں سے ایک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کےدہشت گردوں سے مقابلے کی صلاحیت نہ رکھنے کا انکشاف، رپورٹ منظر عام پر آگئی

رواں سال کے تبلیغی اجتماع میں شیخ مرزا علی کی قیادت میں شیعہ علماء کونسل کا وفد اور انجمن امامیہ کے صدر ساجد حسین بھی شریک ہوئے۔ وفد کا اجتماع میں والہانہ استقبال کیا گیا۔ بعد ازاں ایک ہی صف میں نماز بھی ادا کی گئی۔

4:37 صبح مارچ 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔