علامہ تصورجوادی پرحملے کے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے، علامہ ڈاکٹر یاسرعباس سبزواری

19 دسمبر, 2022 02:09

شیعیت نیوز: صدر مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر علامہ ڈاکٹر سید یاسر عباس سبزواری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سابق صدر ایم ڈبلیوایم آزاد جموں کشمیر اور داعی اتحادبین المسلمین علامہ سید تصور حسین جوادی پر حملے میں ملوث تکفیری دہشت گردوں کی گرفتاری قابل ستائش اقدام ہے لیکن ہمارا مطالبہ ہے کہ ان دہشت گردوں کو کیفر کردار تک بھی پہنچایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے ساتھ ایم ڈبلیوایم کے اتحاد کابنیادی اور مشترکہ اصول سب کے سامنے ہے جو پاکستان کو استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کا فارمولہ ہے،کاظم میثم

مجلس وحدت مسلمین ریاست آزادجموں وکشمیر کے صدر علامہ سید یاسر عباس سبزواری نے کہا کہ علامہ تصورحسین جوادی کو 2017 میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اس ظالمانہ حملے میں انکی اہلیہ محترمہ بھی زخمی ہوئی تھیں، عوام میں ابھی تک غم وغصہ باقی تھا کہ ابھی تک قاتل گرفتار نہیں ہوئے لیکن دہشت گردوں کی گرفتاری کی خبر سن کر اب امید پیدا ہوئی کہ ان قاتلوں کو کیفر کردار تک بھی پہنچایا جائے گا تاکہ کوئی دوبارہ اس طرح کے ظالمانہ اور وحشیانہ اقدام کی جرائت نہ کر سکے، ہم انتظامیہ سے پرزو مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد ازجلد ان دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایاجائےتاکہ انصاف کےتقاضےپورے ہو سکیں۔

4:31 صبح مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔