اہم ترین خبریںپاکستان

پی ٹی آئی کے ساتھ ایم ڈبلیوایم کے اتحاد کابنیادی اور مشترکہ اصول سب کے سامنے ہے جو پاکستان کو استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کا فارمولہ ہے،کاظم میثم

پاکستان کی سرزمین میں آزاد خارجہ پالیسی، ہمارے فیصلے اسلام آباد میں کرنے، خودمختار پاکستان، امریکی غلامی نامنظور کا نعرہ جب ہم لگاتے تھے تو اسے امپورٹڈ نعرہ کہا جاتا ہے جبکہ وہ ہر پاکستانی کا نظریہ تھا آج پورا پاکستان اسی نظریے پر گامزن ہے کہ پاکستان کو آزاد و خود مختار ہونا چاہیے

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان ضلع نگر کے عزم و عمل تنظیمی کنونشن میں پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی و صوبائی وزیر زراعت گلگت بلتستان کاظم میثم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں مجلس وحدت مسلمین کے کردار کےسب معترف ہیں۔ پاکستان کی سرزمین میں آزاد خارجہ پالیسی، ہمارے فیصلے اسلام آباد میں کرنے، خودمختار پاکستان، امریکی غلامی نامنظور کا نعرہ جب ہم لگاتے تھے تو اسے امپورٹڈ نعرہ کہا جاتا ہے جبکہ وہ ہر پاکستانی کا نظریہ تھا آج پورا پاکستان اسی نظریے پر گامزن ہے کہ پاکستان کو آزاد و خود مختار ہونا چاہیے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کابنیادی اور مشترکہ اصول سب کے سامنے ہے جو پاکستان کو استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کا فارمولہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مذہبی ، سماجی و سیاسی شخصیات کی جانب سے اسدعباس نقوی کو مشیروزیر اعلیٰ پنجاب مقررہونے پر مبارکباد

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جماعت کسی کی حمایت و مخالفت اصولوں کے مطابق کرتی ہے۔ نظریہ، دستور و منشور، قیادت اور فعالیت کے عنوان سے کوئی ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ یہ جماعت کسی خاندان کی کاسہ لیسی کرنے والی جماعت نہیں بلکہ اصولوں کے لیے جدوجہد کرنے والی جماعت ہے۔ پچہتر سالوں میں باریاں بدلنے والی جماعتوں نے ملک کو بحران کی طرف دھکیل دیا آج پاکستان مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے۔ پاکستان کی موجودہ مشکلات کی ذمہ دار وہی جماعتیں ہیں جنہوں نے اس ملک کو لوٹنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ حکومت کا عزادروں کو ایک اور دھوکا،جلوس اربعین حیدرآباد میں شریک عزاداروں پر مقدمات برقرار

انہوں نے مزید کہا کہ ہم گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لیے سیاسی جد وجہد جاری رکھیں گے۔ہر وہ عمل جو گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے برخلاف ہو اس کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے اور گلگت بلتستان کے حقوق کے لیے جدو جہد ہر صورت میں جاری رکھیں گے اور گلگت بلتستان جو کہ پچھتر سالوں سے حقوق سے محروم ہے ان حقوق کے حصول کے لیے ہر فورم پر جدو جہد جاری رکھیں گے،یقینا مستحکم و خوشحال گلگت بلتستان خوشحال پاکستان کا ضامن ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button