اہم ترین خبریںپاکستان

مذہبی ، سماجی و سیاسی شخصیات کی جانب سے اسدعباس نقوی کو مشیروزیر اعلیٰ پنجاب مقررہونے پر مبارکباد

وفد کے معزز ارکین نے سید اسد عباس نقوی کےلئے دعا کی اللہ تعالیٰ آپکو مزید ملت کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ مشیر خصوصی برائے سیاسی امور وزیر اعلیٰ پنجا ب نےآغا سید امیر علی شاہ اور ان کے وفد کا شکریہ ادا کیا ۔

شیعیت نیوز: پاکستان کی معروف علمی سماجی شخصیت جناب آغا سید امیر علی شاہ نے اپنے وفد کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب کےمشیر برائے سیاسی امور سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان سے ملاقات کی اور انہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کےمعاون خصوصی برائے سیاسی اموربننے پر مبارکباد پیش کی۔ملاقات میں ملت کو درپیش مشکلات اور ان کے حل کے متعلق گفتگو کی گئی ۔

خصوصی مشیر برائے سیاسی اموروزیر اعلیٰ پنجاب نے یقین دلایا کہ میری پہلی ترجیحی ملک اور ملت کی خدمت ہے ۔ جہان تک ممکن ہوا آپ بزرگان کے تعاون اور مشاورت سے حکومت وقت کو بروقت آگاہ کرتا رہوں گا ۔ اور ان مشکلات اور مسائل کے حل کے لئے ایک دقیقہ فروگزاشت نہیں کروں گا ۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا عزادروں کو ایک اور دھوکا،جلوس اربعین حیدرآباد میں شریک عزاداروں پر مقدمات برقرار

وفد کے معزز ارکین نے سید اسد عباس نقوی کےلئے دعا کی اللہ تعالیٰ آپکو مزید ملت کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ مشیر خصوصی برائے سیاسی امور وزیر اعلیٰ پنجا ب نےآغا سید امیر علی شاہ اور ان کے وفد کا شکریہ ادا کیا ۔

اس ملاقات پاکستان کی معروف بزرگ شخصیت پیر سید نوبہار علی شاہ، لاہور شہر کے بزرگ آستانہ گلشن زہراء بھیکے والے موڑ کے متولی جناب سیٹھ ظفر عباس،برادر سید حسن رضا کاظمی صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب بھی موجود تھے۔یہ ملاقات مشیر خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب کے آفس واقع ایوان وزیر اعلی پنجاب لاہور میں ہوئی جو ایک گھنٹہ تک جاری رہی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button