ذاکر اہل بیت شہید علامہ ناصرعباس آف ملتان کا آج نواں یوم شہادت منایا جارہا ہے
شیعیت نیوز: نامور ذاکر اہل بیت ؑ اور خطیب در بتول ؑ علامہ ناصر عباس آف ملتان کی آج نویں برسی منائی جارہی ہے ، شہید کے الفاظ ان کا منفرد لہجہ آج بھی ان کے چاہنے والوں کے دل واذہان میں روشن و تابندہ ہے۔ انہیں سعودی نواز ملک دشمن دہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی کے سفاک دہشت گردوں نے 15 دسمبر 2013 کو لاہور میں بے دردی سے شہید کردیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق 15 دسمبر 2013 کی شب علامہ ناصر عباس شاہ جمال لاہور میں مجلس عزا سے خطاب کے بعد واپس جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سواروں نے گلبرگ کے علاقے ایف سی کالج کے پاس ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئےتھے۔ انہیں تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر خالق حقیقی سے جا ملےتھے۔
واضح رہے کہ کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ (نام نہاد اہلسنت والجماعت) نے لاہور میں علامہ ناصر عباس کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی تھی، سوشل میڈیا پر گلگت بلتستان میں دیوبندیوں کی کالعدم جماعت سپاہ صحابہ نے اپنے بیان میں علامہ ناصر عباس کے بہیمانہ قتل کی ذمہ داری قبول کی اور اس کاروائی پر اپنی ماتحت تنظیم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کو مبارکباد بھی پیش کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا علامہ غلام حسن نجفی جاڑا کی وفات پر اظہار تعزیت اور افسوس
شہید علامہ ناصرعباس کی شہادت کے بعد مجلس وحدت مسلمین اور دیگر ملی تنظیمات کی جانب سےگورنر ہاوٗس لاہور کے باہر کئی گھنٹوں پر مشتمل احتجاجی دھرنا بھی دیا گیاتھا سخت سردی کے موسم کے باوجود ہزاروں مومنین ومومنات نے میت گورنر ہائوس کے باہر رکھ کر روڈ کو چاروں طرف سے بلاک کر دیا تھا ۔ کارکن پنجاب حکومت، رانا ثناءاللہ اور دہشتگردوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔
شہیدولایت علامہ ناصر عباس ملتانی کی نماز جنازہ 16 دسمبر 2013 کی شام 5 بجے گورنر ہاوس کے سامنے ادا کی گئی ،شہید ولایت کی نماز جنازہ مولانا علی حسین قمی مرحوم کی زیر اقتدا ادا کی گئی جس میں ہزاروں عاشقان اہلبیت علیہ السلام نے شرکت کی تھی ۔اس موقع پر ہر آنکھ اشک بھر تھی ۔نماز جنازہ کے موقع پر شیعہ تنظیموں کے رہنما بھی موجود تھے۔
رہنماوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاں تھاکہ صوبہ پنجاب کے سابق وزیر قانون ملعون رانا ثنا اللہ کے خلاف شہید ولایت ناصر عباس کی ایف آئی آر درج کی جائے اور اس ملعون کو گرفتار کیا جائے ۔اس موقع پر شرکائے جنازہ لبیک یاحسین کی صدائیں لگاتے رہے اور نوحہ خوانی اور ماتم داری کرتے رہےتھے۔







