علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا علامہ غلام حسن نجفی جاڑا کی وفات پر اظہار تعزیت اور افسوس
شیعیت نیوز: مرکزی جنرل سیکریٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ ہم علامہ غلام حسن نجفی جاڑا کی وفات پر سوگوار خانوادہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں اور ان مشکل لمحات میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
مرحوم علامہ ملی پلیٹ فارم کی مجلس اعلیٰ کے اہم ترین رکن، قومی قیادت کے دیرینہ رفیق، جامعہ علمیہ باب النجف، جامعہ فاطمیہ للبنات جاڑا ڈیرہ اسماعیل خان کے مہتمم اعلیٰ اور ملی پلیٹ فارم خیبر پختونخواہ کے سابق صوبائی مسئول تھے۔
یہ بھی پڑھیں: عزاداری عبادت اور آئینی حق ہے، دہشت گردی قراردینے والے متعصب افسران کو فوری برطرف کیا جائے، علامہ مبشرحسن
دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ چہاردہ معصومین علیہم السلام کے صدقے میں علامہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جوارِ حضرات معصومین علیہم السلام میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور غمزدہ خانوادہ کو صبر کے ساتھ یہ صدمہ سہنے کی ہمت عطا فرمائے۔ (آمین یارب العالمین)







