مرکزی صدرآئی ایس اوپاکستان حسن عارف کا بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کا دورہ، طلباء سے ملاقات
شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر حسن عارف نے آئی ایس او ملتان کے پروفیشنل ادارہ بہائوالدین زکریایونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا۔ یونیورسٹی پہنچنے پر امامیہ طلباء کی جانب سے پھولوں سے استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر آئی ایس او بی زیڈ یویونٹ کے اراکین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مرکزی صدر حسن عارف نے امامیہ نوجوانوں نے حالات حاضرہ اور امامیہ نوجوان کی خصوصیات کے موضوع پر گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ اور گندم سبسڈی پر کٹوتی محض سیاسی مخالفت کا نتیجہ ہے، امپورٹڈ حکومت کی پوری توجہ اپنی کرپشن چھپانے پر ہے، الیاس صدیقی
بعدازاں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر نے پروفیشنل یونٹ این ایف سی (آئی ای ٹی) اور المصطفیٰ ہائوس کا دورہ کیا، امامیہ طلباء سے ملاقاتیں اور گفتگو کی۔







