مرکزی جنرل سیکریٹری ایس یو سی علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا جامعۃ المجتبیٰ گجرات کا دورہ

12 دسمبر, 2022 16:30

شیعیت نیوز:  شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی پنجاب میں جاری اپنے دورے کے دوران گجرات کی معروف دینی درسگاہ جامعۃ المجتبیٰ پہنچے، جہاں کا ان کا استقبال مدرسہ کے پرنسپل اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اصغر یزدانی، شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کی رابطہ کمیٹی کے سربراہ علامہ اشتیاق حسین کاظمی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سید الطاف حسین کاظمی اور مدرسہ کے دیگر اساتید نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اغواء برائے تاوان کے بعد مغویوں پر تشدد ، جنسی زیادتی اور اس زیادتی کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا،علامہ مقصود ڈومکی

اس موقعہ پر امام جمعہ بقیۃ اللہ ڈیفنس کراچی علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کو مدرسہ اور اس کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور ملاقات کے دوران مختلف قومی و دینی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ جامعہ المجتبیٰ گجرات کے دورے کے دوران مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، مولانا فیاض حسین مطہری اور دیگر تنظیمی و سماجی شخصیات بھی علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے ہمراہ موجود تھیں۔

2:58 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top