ممتاز شاعرِ اہلبیت محسن نقوی شہیدقتل کیس، سی ٹی ڈی سےریکارڈ طلب
شیعیت نیوز: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں ممتاز شاعرِ اہلبیت محسن نقوی شہید کے 26 سال پرانے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزم اجمل عرف اکرم لاہوری نے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر سی ٹی ڈی سے قتل کیس کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی وزیر خارجہ کی چین کے ساتھ تعلقات میں اضافے پر امریکی خدشات دور کرنے کی کوشش
عدالت نے مزید سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ پراسیکیوشن نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے 1996 میں نامور شاعر محسن نقوی کو لاہور کے علاقے اقبال ٹاون میں شہید کر دیا تھا۔ تھانہ اقبال ٹاؤن نے ملزم اجمل کیخلاف 1996 میں مقدمہ درج کیا۔ ملزم نے جیل سے وکیل کی وساطت سے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ ملزم چھبیس سال قتل کے دیگر مقدمات میں قید رہا۔







