سی ٹی ڈی کے آپریشنز جاری، کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے 4 دہشت گرد گرفتار
شیعیت نیوز: کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے پنجاب بھر میں وسیع پیمانے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری ہیں۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان نے لاہور سمیت مختلف اضلاع سےکالعدم تکفیری گروپس سے تعلق رکھنے والے 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق گرفتار مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی سے ہے۔
انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 30 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ مبینہ دہشت گردوں میں دانش، محمد رازق آفریدی، محمد مظفر محمود اور حافظ زاہد محمود شامل ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ گرفتار مبینہ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے جبکہ ان سے ڈیٹونیٹر اور اسلحہ سمیت لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے۔







