انتظامیہ ضلع وسطی کراچی نے شہادت دختررسول ؐ حضرت فاطمہ زہراؑ کے جلوس عزا کی NOCمنسوخ کردی

09 دسمبر, 2022 11:59

شیعیت نیوز: پاکستان میں دختر رسول ؐ ، شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہراؑ کی شہادت پر سوگ منانا ہر گذرتے سال کی نسبت ناممکن بنایا جارہاہے ۔ علمائے کرام کی زبان بندی کے بعد اب انتظامیہ نے روائتی جلوسوں پر بھی پابندیاں عائد کرنا شروع کردی ہیں۔ ضلع وسطی کراچی کی انتظامیہ نے بھی جامع مسجد بوتراب عزیز آباد سے امام بارگاہ سید الشہداءؑ آئی آرسی تک نکالے جانے والے جلوس عزا کی NOCمنسوخ کردی ہے ۔

تفصیلات کےمطابق مولانا سید علی حیدر زیدی کی جانب سے 2 جمادی الثانی بمطابق 26 دسمبر 2022 بروز پیر جامع مسجد وامام بارگاہ بوتراب عزیز آباد نمبر 8 سے براستہ فاطمہ ڈینٹل اسپتال، لیاقت علی خان چوک(مکا چوک)سے امام بارگاہ سید الشہداءؑ عائشہ منزل تک خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے جلوس عزا نکالنے کیلئے درخواست جمع کروائی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا نے 6 شیعہ عزادارجوانوں کو بے بنیاد مقدمہ میں سزا سنا دی

گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس ضلع وسطی سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر 2نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے اس مذکورہ جلوس عزا کا اجازت نامہ بغیر کسی عذر کے منسوخ کرنے کا آرڈر جاری کردیا ہے ۔ واضح رہےکہ پاکستان کا آئین نا صرف مسلمانوں بلکہ غیر مسلموں کو بھی اپنی مذہبی رسومات اور عبادات کی آزادانہ انجام دہی کی اجازت دیتا ہے لیکن افسوس پاکستان میں شیعہ مکتب فکر کو یہ آزادی بھی حاصل نہیں ۔

پہلے مجالس وجلوس ہائے عزا پر مقدمات ، بانیان مجالس کی گرفتاریاں ، شیڈول فور کے پرچے کاٹے جاتے تھے اب باقائدہ جلوسوں کے اجازت نامے بھی منسوخ کیئے جانے لگے ہیں۔ شیعیان حیدرکرارؑ سوال کریں تو کس سے کریں؟ اس ملک کا والی وارث کون ہے ؟ اگر یہ جمہوری ریاست ہے تو منتخب حکمران اس بنیادی شہری آزادی کی خلاف ورزی کے جواب دہ ہیں لیکن افسوس جب ان سے پوچھا جائے تووہ کہتے ہیں ہم مجبور ہیں اوپر سے دباؤ ہے، عزادار اوپر بات کرتے ہیں تو انہیں مخالف تکفیری عناصر کے نام پر ڈرایا اور دھمکایاجاتا ہے ۔

6:32 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top