اہم ترین خبریںپاکستان

بدعنوانی نے ملکی معیشت کو ڈیفالٹ کے دہانے لاکھڑا کیا ہے ،سید ناصر عباس شیرازی

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں وسائلِ اور دولت کی تقسیم انتہائی غیر منصفانہ ہے جس سے غریب طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے

شیعیت نیوز: بدعنوانی نے ملکی معیشت کو ڈیفالٹ کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے کرپشن کی لعنت نے تعمیر وترقی کی راہیں معدوم کر دی ہیں اور عوام کے لیے تمام شعبہ ہائے زندگی میں منصفانہ انداز سے آگے بڑھنے کے مواقع مسدود ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سید ناصر عباس شیرازی مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین نے کرپشن کے عالمی دن کے موقع پر میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پچہتر سال میں ملک پر حکومت کرنے والوں نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے بلکہ ایسا ماحول پیدا کر دیا گیا ہے جس سے پاکستانی معاشرے میں کرپشن کے لیے قبولیت کے جذبات پروان چڑھ چکے ہیں ۔ ملک میں کرپشن سے کھربوں روپے لوٹنے والے ہی قانوں ساز اداروں میں بیٹھے احتساب کے خلاف قانون سازیاں کر رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ علی حسنین وجدانی کی توہین آمیزانداز میں عدالت میں پیشی، 10روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں وسائلِ اور دولت کی تقسیم انتہائی غیر منصفانہ ہے جس سے غریب طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے پاکستان میں دنیا کے دیگر ممالک سے کئی گنا زیادہ کرپشن ہے اور بدعنوانی میں ملوث طاقتور لوگ قانون کی پکڑ سے ہمیشہ محفوظ رہتے ہیں جب تک بااثر بدعنوان افراد پر ہاتھ نہیں ڈالا جائے گا ملک سے کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں اور یہ ناسور ملکی بنیادوں کو کھوکھلا کرتا رہے گا لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ کرپشن کے خلاف صرف خوبصورت نعروں سے نہیں بلکہ سختی کے ساتھ عملی اقدامات اٹھانے سے ہی نجات مل سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button