اہم ترین خبریںپاکستان

کالعدم سپاہ صحابہ اور ٹی ایل پی کے شرپسندوں کا پولیس پر حملہ ، موبائل نذر آتش

واضح رہے کہ پولیس ، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کروارہے ہیں لیکن امریکی ڈالروں اور سعودی ریالوں پر پلنے والے ان شرپسندوں کو یہ بات بالکل پسند نہیں آرہی اور وہ لوگوں کے مذہبی جذبات بھڑکا کر اپنے نوکری حلال کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔

شیعیت نیوز: کالعدم سپاہ صحابہ و تحریک لبیک پاکستان کے شرپسندوں نے دہشتگرد اورنگزیب فاروقی کی ہدایت پر ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو زخمی کردیا جبکہ پولیس موبائل وین کوبھی آگ لگادی۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن 10 نمبر میں ایک مذہبی واقعے کے خلاف ہونے والےاحتجاج کو کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد رہنما اورنگزیب فاروقی کی ہدایت پر ٹی ایل پی اور کالعدم سپاہ صحابہ کے شرپسندوں نے بلوے میں تبدیل کردیااور ماضی کی طرح شرپسندی سے باز نہ آئے۔

یہ بھی پڑھیں: استعماری قوتوں کی سازشوں کا واحد مقصد پاکستان کو ایٹم بم سے محروم کرنا ہے، علامہ شبیر میثمی

شرپسندوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور ایس اچ او سمیت کانسٹیبل کو زخمی کردیا ، اس کے بعد مظاہرین کے درمیان شامل ہو کر پولیس وین کو آگ لگادی۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو عباسی شہیدہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ پولیس ، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کروارہے ہیں لیکن امریکی ڈالروں اور سعودی ریالوں پر پلنے والے ان شرپسندوں کو یہ بات بالکل پسند نہیں آرہی اور وہ لوگوں کے مذہبی جذبات بھڑکا کر اپنے نوکری حلال کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button