اہم ترین خبریںپاکستان

مرکزی تنظیم عزادای کے وفد کی کراچی میں متعین ایرانی قونصل جنرل آقائی حسن نوریان سے ملاقات

آخر میں ایرانی قونصل جنرل نے صدر تنظیم عزاداری جناب ایس ایم نقی کو اعزازی شیلڈ پیش کی اور ایس ایم نقی صاحب نے قونصل جنرل ایران آقائی حسن نوریان کی خدمت میں اپنے ادارے کی جانب سے نشان حسینیت کا تحفہ پیش کیا۔

شیعیت نیوز: مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کے وفد نے ایرانی قونصل جنرل آقائی حسن نوریان سے ایرانی قونصل خانے میں ملاقات کی جس میں ملکی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال ہوا اور دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان باہمی اخوت و بھائی چارے کے فروغ اور زائرین کو درپیش مسائل اور ان کے تدارک کے لئے سیر حاصل گفتگو ہوئی ۔

اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل نے اپنے کارکردگی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور تنظیم عزاداری کے جنرل سیکریٹری جناب عباس حیدر زیدی نے تنظیم عزاداری پاکستان کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آزادی نسواں کے نام پر بے حیائی، فحاشی اور عریانی کی ترویج کرنے والے خواتین کے خیرخواہ نہیں، علامہ مقصود ڈومکی

آخر میں ایرانی قونصل جنرل نے صدر تنظیم عزاداری جناب ایس ایم نقی کو اعزازی شیلڈ پیش کی اور ایس ایم نقی صاحب نے قونصل جنرل ایران آقائی حسن نوریان کی خدمت میں اپنے ادارے کی جانب سے نشان حسینیت کا تحفہ پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button