مغربی کنارے اور یروشلم کے عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، اسماعیل رضوان

04 دسمبر, 2022 07:20

شیعیت نیوز: حماس کے رہنما اسماعیل رضوان نے زور دے کر کہا ہے کہ مغربی کنارے اور یروشلم اسرائیلی مظالم کی اس تازہ یلغار میں بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ وہ غزہ میں حماس کے حامیوں سے خطاب کر رہے تھے۔

اسماعیل رضوان نے جمعہ کے روز  اپنے خطاب کے دوران کہا کہ غزہ میں موجود مزاحمتی طاقت ہمیشہ مغربی کنارے اور یروشلم کے فلسطینی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ رہے گی۔ تاکہ اسرائیلی قبضے کے خلاف جدوجہد کو زیادہ موثر بنایا جا سکے اور مغربی کنارے کے عوام کو مظالم سے بچایا جا سکے۔

انہوں نے مغربی کنارے اور یروشلم کے عوام کی مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لیے ثابت قدمی سے کھڑے رہنے کی تحسین کرتے ہوئے کہا مسجد اقصیٰ میں اپنی فلسطینی موجودگی مزید تیز کرنے اور بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ تاکہ اسرائیلی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکے۔

حماس رہنما نے اسرائیلی قابض اتھارٹی کو خبردار کیا کہ وہ یروشلم اور مسجد اقصیٰ کے بارے میں اپنی احمقانہ پالیسی سے باز آجائے ، وگرنہ اسے اس کی قیمت ادا کرنا پڑے گی، کیونکہ فلسطینی حرم کی حفاظت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : نابلس میں فلسطینی نوجوان کو سرعام گولی مارنا جنگی جرم ہے، مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی

دوسری جانب شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس گورنری کے جنوب میں واقع اوصرین قصبے کے چوراہے کے قریب  فلسطینی مزاحمتی نوجوانوں اور اسرائیلی قابض فوج کے درمیان ہفتے کی شام پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔

قابض اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے فلسطینی نوجوانوں پر اسموک بموں اور آنسو گیس کی شیلنگ کے نتیجے میں دھویں کے بادل بلند ہوئے۔

اوصرین قصبے میں نوجوانوں نے گذشتہ روز نوجوان عمار مفلح کی شہادت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے زعترہ چوکی کی طرف جانے والی مرکزی سڑک پر ربڑ کے ٹائروں کو آگ لگا دی۔

حوارہ میں شہید مفلح کی شہادت کے خلاف مکمل ہڑتال کی گئی۔مفلح کو قابض اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی عوام کے خلاف جاری جرائم کے سلسلے کے دوران گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔

آدھی رات سے مزاحمتی کارکنوں نے نابلس اور جینین میں فوجی مقامات اور قابض صیہونی ریاست کی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی پانچ کارروائیاں کیں۔

8:43 شام اپریل 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔