نائجیریا کی فوج کا آپریشن، بوکو حرام کے 44 دہشت گردوں ہلاک

03 دسمبر, 2022 17:05

شیعیت نیوز: نائیجیریا کی وزارت دفاع کے محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹر نے ہفتے کی صبح اعلان کیا کہ ملک کے شمال میں فوج کی زمینی اور فضائی کارروائیوں کے دوران بوکو حرام کے 44 دہشت گرد مارے گئے۔

موسی دانمدامی نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ بورنو میں فوج کی زمینی اور فضائی کارروائیوں میں بوکو حرام کے 44 دہشت گرد مارے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوجی دستوں نے اس آپریشن کے دوران 47 دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا اور 10 یرغمالیوں کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے میں بھی کامیاب ہوئے۔

بوکو حرام دہشت گرد گروہ افریقہ میں ہزاروں افراد کو ہلاک اور لاکھوں کو بے گھر کر چکا ہے۔

بوکو حرام نے 2015 میں نائجیریا، کیمرون، چاڈ اور نائیجر میں بھی حملے کیے تھے اور چاڈ جھیل کے علاقے میں اس گروپ کے حملوں کے دوران کم از کم دو ہزار افراد مارے گئے تھے۔

چند ماہ قبل چاڈ، کیمرون، نائیجیریا اور نائجر کی افواج نے مشترکہ فوجی دستوں کے فریم ورک کے اندر چار ممالک میں ایک نیا مربوط حملہ کیا تھا جس کا مقصد بوکو حرام اور جھیل کے آس پاس کے علاقے میں سرگرم دیگر دہشت گرد گروہوں کو تباہ کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کی کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر قاتلانہ حملے کی مذمت

دوسری جانب ارجنٹائن کے متعدد شہریوں نے فلسطینی قوم کی حمایت میں احتجاجی ریلیاں نکالیں اور صیہونی حکومت کو ’’فاشسٹ‘‘ قرار دیا۔

تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا کے دارالحکومت بوئنوس آیرس میں فلسطینی عوام کی حمایت کے عالمی دن کے موقع پر فلسطین کی حمایت میں ریلیاں دیکھنے میں آئیں۔

یہ اجتماعات سماجی اداروں اور بائیں بازو کی دھاروں کی کال کے ساتھ منعقد ہوئے۔

مظاہرین بوئنوس آیرس میں صہیونی سفارت خانے کے سامنے جمع ہوئے اور فلسطینی قوم کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت کی پالیسیوں کی مذمت میں نعرے لگائے۔

ارجنٹائن کے مظاہرین نے "اسرائیل ایک فاشسٹ اور صہیونی ریاست ہے” جیسے نعرے لگائے۔

اس احتجاجی ریلی میں ارجنٹائن کی پارلیمنٹ کے بائیں بازو کے نمائندے جوآن کارلوس جیورڈانو بھی موجود تھے۔

1977 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ہر سال 29 نومبر کو فلسطینی قوم کی حمایت کا عالمی دن قرار دیا۔

6:37 صبح اپریل 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔