سعودی عرب

سعودی عرب میں پھانسیوں کی نئی لہر، مدینہ میں ایک عالم دین کی گرفتاری

شیعیت نیوز: قانون کی اہمیت یہ ہے کہ یہ معاشرے کے ارکان کے حقوق اور انفرادی آزادیوں کا دفاع کرتا ہے لیکن سعودی عرب میں قوانین کا ایک اور کام بھی ہے؛ کیونکہ اس کا استعمال مخالفین یا آزادی اظہار رائے کے کارکنوں کو ستانے اور دبانے کے لیے کیا جاتا ہے۔

اطلاعاتی جرائم کے قانون، انسداد دہشت گردی کے قانون یا دیگر خصوصی قوانین کے مطابق سعودی حکومت ماہرین کی گرفتاری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، جن میں سے آخری عالم دین شیخ کاظم العمری، آیت اللہ محمد العمری کے بیٹے ہے۔ ان کو المدینہ المنورہ میں اپنے دو بیٹوں محمد اور رجائی سے ملنے کے وقت گرفتار کیا گیا تھا، جو گزشتہ اپریل سے حراست میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کی سیرت و حیات طیبہ مسلم امہ کیلئے بہترین نمونہ عمل ہے، علامہ شبیرمیثمی

آل سعود حکومت کے عدالتی نظام نے بھی ان قوانین کا استعمال کرتے ہوئے محمد آل طحنون، مصطفی ابوشاہین و عبدالله قزوینی کے خلاف سزائے موت سنائی اور فی الحال، یورپی-سعودی انسانی حقوق کی تنظیم کے اعلان کے مطابق، 59 دیگر افراد کو سزائے موت دی گئی ہے۔ سعودی عرب میں سعودیوں کو پھانسی کا خطرہ ہے۔

اس سلسلے میں یورپی سعودی ہیومن رائٹس آرگنائزیشن اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار پریوینشن آف ہارم نے 33 دیگر غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ مل کر سعودی عرب میں ہونے والے سلسلہ وار پھانسیوں پر فوری ردعمل کا مطالبہ کیا، جو کہ بہانہ بنا کر کیے گئے۔

ان تنظیموں نے اقوام متحدہ میں ذمہ دار اداروں سے درخواست کی کہ وہ ان درجنوں افراد کی صورت حال کی تحقیقات کریں جنہیں سعودی حکومت کی طرف سے پھانسی کا خطرہ ہے اور اس ملک کی حکومت سے منشیات سے متعلق تمام سزاؤں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button