عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی نجف اشرف میں مولا علی (ع)کی ضریح اقدس پر حاضری
شیعیت نیوز:عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی نجف اشرف میں مولا علی علیه السلام کی ضریح اقدس پر حاضری ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ، تصاویر میں ان کے ہمراہ دیگر دوست احباب بھی موجود ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ان دنوں عراق کے مقامات مقدسہ کی زیارت کیلئے نجف اشرف میں موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ نازیبا ویڈیو اسکینڈل کیس اپنے انجام کو پہنچ گیا، مجرموں کو سزا سنادی گئی
عامر خان کی حرم امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب ؑ سے تازہ ترین تصاویر آج سوشل میڈیا پر بڑی تیزی کے ساتھ وائرل ہوئی ہیں۔ جس کی تفصیل میں انہوں نے اپنی بارگاہ علوی ؑ میں حاضری کی تصدیق کی ہے ۔
واضح رہے کہ عامر خان ایک خوش عقیدہ اہل سنت پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہیں۔ عالمی سطح پر شہرت کی بلندیوں کو چھونے کے باوجود ان میں غرور و تکبر کا شائبہ بھی دکھائی نہیں دیتا ۔







