اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

قائد ملت لیاقت علی خان کے فرزند اکبر لیاقت علی انتقال کرگئے

انہوں نے اکبر لیاقت علی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کچھ عرصے سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، اسپتال کے تمام اخراجات سندھ حکومت نے اٹھائے۔

شیعیت نیوز: پاکستان کے پہلے وزیراعظم اور قائد ملت خان لیاقت علی خان کے صاحبزادے اکبر لیاقت علی خان انتقال کرگئے۔ ڈپٹی کمشنر ایسٹ راجہ طارق چانڈیو کے مطابق اکبر لیاقت علالت کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں گزشتہ کئی روز سے زیر علاج تھے جہاں وہ بدھ کی شام انتقال کرگئے۔

انہوں نے اکبر لیاقت علی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کچھ عرصے سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، اسپتال کے تمام اخراجات سندھ حکومت نے اٹھائے۔

ان کے بھتیجے کمال لیاقت علی نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ اکبر لیاقت گزشتہ دو سال سے ڈائیلاسز کروا رہے تھے۔ بدھ کے روز ان کی طبیعت بگڑنے پر انہیں آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کی ایمرجنسی میں لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

ان کے پسماندگان میں دو بیٹیاں ہیں۔ان کی نماز جنازہ (آج) جمعرات کو بعد نماز عصر مسجد سلطان میں ادا کی جائے گی۔ انہیں ڈی ایچ اے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسکولوں میں قرآن مجید کی لازمی تعلیم کے قواعد 2021 کی منظوری دے دی گئی

ان کے انتقال پر سیاست دانوں اور سرکاری افسران سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اکبر لیاقت کراچی کے ایک تاجر تھے۔ انہوں نے انگلینڈ کے بیلمونٹ پریپریٹری اسکول اور مل ہل اسکول میں تعلیم حاصل کی اور کنگز کالج لندن سے قانون کی تعلیم حاصل کی۔ کراچی واپس آنے کے بعد، انہوں نے ایک بڑی تجارتی کمپنی چلائی اور اس کے علاوہ کئی سالوں تک ایئر لائنز اور ٹریول انڈسٹری کے ساتھ ساتھ دوسرے کاروبار سے بھی منسلک رہے۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ’سندھ حکومت نے ان کی جان بچانے کی پوری کوشش کی لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے یہ تقدیر چن لی ہے۔انہوں نے مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تدفین کے انتظامات کے لیے اہل خانہ کی مدد کی جائے۔ڈپٹی کمشنر ایسٹ راجہ طارق نے ہسپتال میں اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان سے تدفین کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button