اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

اسکولوں میں قرآن مجید کی لازمی تعلیم کے قواعد 2021 کی منظوری دے دی گئی

اجلاس میں پنجاب ٹیکسٹ بک اینڈ سپلیمنٹری لرننگ میٹریل پالیسی کی بھی منظوری دیدی گئی۔ جبکہ چلڈرن لائبریری کمپلیکس کے قواعد و ضوابط کی تشکیل، پنجاب پروٹیکٹڈ ایریاز ایکٹ کے تحت 8 نیشنل پارکس کے قیام کی منظوری بھی دی گئی

شیعیت نیوز: کابینہ کمیٹی برائے امور قانون سازی پنجاب کا اجلاس وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت کی زیرصدارت لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر قانون خرم شہزاد ورک، ایس ایم بی آر زاہد اختر زمان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور آرڈیننس میں ترمیم کی اصولی منظوری دی گئی جبکہ پناہ گاہ اتھارٹی پنجاب کے قیام کا نوٹیفکیشن بھی جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب پاور ڈویلپمنٹ بورڈ کیلئے منتخب نمائندوں کو ممبر نامزد کر دیا گیا۔ نمائندگان میں ایم پی ایز غازین عباسی، راجہ یاور کمال، سعدیہ سہیل اور سائرہ رضا کا نام شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عملی اقدامات کے بغیر مظلوم فلسطینیوں کو حق ملنا ممکن نہیں، منظم و مضبوط پالیسی بنائے بغیر اسرائیل کے مظالم نہیں رُکیں گے، علامہ ساجد نقوی

سرکاری انرجی کمپنیوں کیلئے چئیرمین پی اینڈ ڈی یا نمائندے کی بطور ممبر نامزدگی کی گئی جبکہ پنجاب انرجی ایفی شینسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی کیلئے قانون سازی کی منظوری دی گئی۔ غالب علی بندیشہ کی بطور ممبر ریویو بورڈ سوشل ویلفیئر تعیناتی کی بھی منظوری دیدی گئی جبکہ سکولوں میں قرآن مجید کی لازمی تعلیم کے قواعد 2021 کی منظوری دی گئی۔ مسلمان طالبعلموں کو تلاوت کیساتھ تجوید کی بھی تعلیم دی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک، ایک فوجی جوان شہید

اجلاس میں پنجاب ٹیکسٹ بک اینڈ سپلیمنٹری لرننگ میٹریل پالیسی کی بھی منظوری دیدی گئی۔ جبکہ چلڈرن لائبریری کمپلیکس کے قواعد و ضوابط کی تشکیل، پنجاب پروٹیکٹڈ ایریاز ایکٹ کے تحت 8 نیشنل پارکس کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔ راجہ بشارت نے رہائشی کالونیوں سے ملحق فاریسٹ لینڈ کی حدبندی کی ہدایت کی جبکہ پنجاب کوآپریٹو بنک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نوء کی بھی منظوری دی گئی۔ کابینہ کمیٹی نے کوآپریٹو بنک کے صدر کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے اسے قابل ستائش قرار دیا۔ اجلاس میں واہ فیکٹری بم دھماکے میں شہید ورکرز کے ورثا کو فلیٹس الاٹ کرنیکا بھی فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button