اہم ترین خبریںپاکستان

انجمن امامیہ بلتستان کا اجلاس،طالبان کی دھمکیوں، بجلی اور آٹے کے بحران پر تشویش کا اظہار

گلگت اور بلتستان میں آٹے کی تقسیم کے حوالے سے امتیازی سلوک پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ اگر جی بی میں انتظامیہ کی جانب سے اس طرح کے امتیازی سلوک کا خاتمہ نہیں کیا جاتا تو شدید رد عمل کا سامنا کرنا ہوگا۔

شیعیت نیوز: انجمن امامیہ بلتستان نے تحریک طالبان کی جانب سے حالیہ دھمکی آمیز لیٹر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سکیورٹی اداروں اور پاک فوج کے ذمہ داروں سے ایسے عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے لگام دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انجمن امامیہ بلتستان کا اہم اجلاس سکردو میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں شیخ شرافت، شیخ الیاس، شیخ ذوالفقار علی انصاری، حسن شاہد، مسلم، وزیر حامد اور کاچو عباس شریک تھے۔ اجلاس میں بلتستان میں بجلی اور آٹے کے بحران پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

گلگت اور بلتستان میں آٹے کی تقسیم کے حوالے سے امتیازی سلوک پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ اگر جی بی میں انتظامیہ کی جانب سے اس طرح کے امتیازی سلوک کا خاتمہ نہیں کیا جاتا تو شدید رد عمل کا سامنا کرنا ہوگا۔

اجلاس میں جی بی حکومت سے روندو کے زلزلہ متاثرین کے مسائل اور ان کے مطالبات کو حل کرنے پر زور دیا گیا۔ حکومت کی جانب سے روندو کو آفت زدہ قرار دینے کے باوجود ٹھوس اقدام نہ کرنا اور اس سردی کے موسم میں انکی داد رسی نہ کرنا ظلم و زیادتی تصور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسکولوں میں قرآن مجید کی لازمی تعلیم کے قواعد 2021 کی منظوری دے دی گئی

اجلاس میں تحریک طالبان کی جانب سے حالیہ دھمکی آمیز لیٹر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سکیورٹی اداروں اور پاک فوج کے ذمہ داروں سے ایسے عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے لگام دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

اجلاس میں انجمن حسینیہ نگر کی جانب سے خریدی ہوئی زمین پر سیلاب متاثرین کے لیے بنائے گئے گھروں کو خالصہ سرکار کے نام پر منہدم کرنے کے عمل کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ حکومت کو سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کے بجائے متاثرین کی مدد کرنے والوں کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کرتے ہوئے شرم آنی چاہیئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button