اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں
شمالی وزیرستان میں کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک، ایک فوجی جوان شہید
ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھا۔

شیعیت نیوز: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد مارا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھا۔
یہ بھی پڑھیں: صہیونی نسل پرست ریاست فلسطینی عوام کی نسل کشی کر رہی ہے، ناصر کنعانی
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار پاروش نے جام شہادت نوش کیا، شہید کی عمر 35 سال اور آبائی تعلق کوہاٹ سے تھا۔