ایران

صہیونی نسل پرست ریاست فلسطینی عوام کی نسل کشی کر رہی ہے، ناصر کنعانی

شیعیت نیوز: ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے جھوٹے دعویداروں نے 7 دہائیوں سے زائد نسل پرست، دہشت گرد اور صہیونی نسل پرست ریاست ریاست کی حمایت کرتے ہیں جو نہ صرف فلسطینی عوام کے انسانی حقوق کیخلاف ورزی کرتی ہے بلکہ ان کی نسل کشی بھی کر رہی ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، فلسطینی ذرائع ابلاغ نے 24 گھنٹوں سے کم وقت میں مغربی کنارے میں صہیونی فوجیوں کی فائرنگ میں 5 فلسطینی شہریوں کی شہادت کی خبر دی۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اس حوالے سے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ انسانی حقوق کے جھوٹے دعویداروں نے 7 دہائیوں سے زائد نسل پرست، دہشتگرد اور قابض ریاست کی حمایت کرتے ہیں جو نہ صرف فلسطینی عوام کے انسانی حقوق کیخلاف ورزی کرتی ہے بلکہ ان کی نسل کشی بھی کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آل سعود حکومت کی طرف سے اپنے مخالفین کو سخت سزا کا سامنا ہے، فریڈم انیشیٹو

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے فارسی زبان میں اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ قطر میں جاری 2022ء فٹبال ورلڈ کپ ایک نمائش بن گیا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ رائے عامہ کس طرح نسل پرست صہیونی ریاست سے نفرت کرتی ہے اور فلسطین کاز کے ساتھ اقوام کی یکجہتی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ قطر میں جاری فیفا 2022ء ورلڈ کپ، صہیونی نسل پرست غاصب حکومت کے خلاف نفرت و بیزاری اور فلسطینی کاز کے ساتھ اقوام عالم کی یکجہتی کا مرکز بنا ہوا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ عرب حکومتوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدوں کے باوجود بھی عرب ممالک کی اسرائیل کے خلاف نفرت اور بیزاری ختم نہیں ہوئی۔

کنعانی نے مزید کہا کہ اسرائیلی قابض حکومت سے اقوام عالم نفرت کرتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button