دنیا

افغان صوبے سمنگان کے مدرسے میں دھماکہ میں 23 افراد جاں بحق اور 30 زخمی

شیعیت نیوز: افغانستان کے صوبے سمنگان میں ایک مدرسے میں دھماکے کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے۔

افغانستان کے صوبے سمنگان کے شہر ایبک میں ایک مدرسے میں زور دار دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کے وقت نماز ادا کی جارہی تھی جس میں بڑی تعداد میں طلبا اور عام شہری بھی شریک تھی۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ آس پاس کی عمارتوں اور گاڑیوں کی شیشے ٹوٹ گئے۔ طالبان حکام نے دھماکے کی جگہ محاصرہ کرلیا۔ امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔

لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک ڈاکٹر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ’’اے ایف پی‘‘ کو بتایا کہ دھماکے کی جگہ سے 16 لاشیں لائی گئی ہیں جن میں زیادہ تر بچے اور عام شہری ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق 30 زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تاحال دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہوسکا اور نہ کسی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبل کی ہے۔ تاہم اس سے قبل جتنے بھی دھماکے ہوئے ان کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کی تھی۔ پولیس اور طالبان حکام جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : داعش کا لیڈر ابو حسن الہاشمی القرشی مارا گیا، دوسرا لیڈر منتخب کر لیا گیا

دوسری جانب افغانستان کے سابق کمانڈر مرحوم احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود نے طالبان انتظامیہ پر شدید تنقید کی ہے

تاجیکستان میں منعقدہ ہرات سیکورٹی کانفرنس کے ایک پینل کے دوران احمد مسعود نے کہا کہ افغانستان کے عوام ناقابل برداشت سیاسی اور اقتصادی حالات کے باوجود طالبان کی حکومت کے سامنے مزاحمت کر رہے ہیں اور آزادی اور انصاف کے اپنے اقدار کے پابند بھی ہیں ۔

ا نہوں نے کہا کہ افغانستان علاقائی اور بین الاقوامی دہشت گرد گروہوں کے ٹریننگ سینٹر اور بھرتی کے مرکز میں تبدیل ہوچکا ہے اور اس کی حیثیت افغانستان کے مظلوم عوام کے لئے ایک عقوبت خانے سے بڑھ کر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کے اقدامات اسلامی اور بین الاقوامی تعلیمات سے تضاد رکھتے ہیں اور افغانستان پر حکومت کرنے والی طالبان حکومت اپنی انتہا پسندی اور سرکوب کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر کابل میں ایک وسیع البنیاد قومی حکومت کی تشکیل پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button