داعش کا لیڈر ابو حسن الہاشمی القرشی مارا گیا، دوسرا لیڈر منتخب کر لیا گیا

01 دسمبر, 2022 07:36

شیعیت نیوز: شام کے صوبے درعا میں آئی ایس آئی ایس داعش دہشت گرد گروہ نے اپنے سربراہ ابو حسن الہاشمی القرشی کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔ جس کی امریکہ نے تصدیق کر دی ہے۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق داعش کے ترجمان نے ایک آڈیو فائل میں اعلان کیا ہے کہ اس دہشت گرد گروہ کے سربراہ ابو حسن الہاشمی القرشی کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آج کی مغربی ثقافتی یلغار کےمقابل سیرت جناب ثانی زہراسلام اللہ علیہا خواتین کیلئے مضبوط ڈھال ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

اس واقعے کے بعد آئی ایس آئی ایس داعش کے دہشت گردوں نے ابو حسین الحسینی القرشی کو اپنا نیا لیڈر منتخب کیا۔

اس آڈیو فائل میں داعش کے ترجمان ابی عمر المہاجر نے ابو الحسین الحسینی القرشی کو اس گروپ کے نئے سربراہ کے طور پر متعارف کرایا اور ان سے بیعت کا مطالبہ کیا۔

داعش کے ترجمان نے ابو حسین القرشی کی موت کے وقت اور مقام کا ذکر نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ میں ملک دشمن دہشت گردوں کا خودکش بم دھماکہ، 2 افراد شہید متعدد شہری زخمی

ابو حسن الہاشمی القرشی نے گذشتہ سال فروری میں صوبہ ادلب میں ابو ابراہیم القرشی کی ہلاکت کے بعد داعش کی قیادت سنبھالی تھی۔

دہشت گرد گروہ داعش القاعدہ دہشت گرد گروہ سے نکلنے والا ایک گروہ ہے کہ جس نے عراق میں 2013 میں اپنی موجودگی کا اعلان کیا اور عراق اور شام کے بعض علاقوں پر قبضہ کیا لیکن 2017 کے اواخر تک یہ علاقے اس کے کنٹرول سے خارج ہو گئے۔

داعش کا پہلا سرغنہ ابو بکر البغدادی تھا جس نے اپنی خلافت کا اعلان کیا تھا اور مسلمانوں کو کافر کہہ کر ان کے خلاف خاص طور سے شیعہ مسلمانوں کے خلاف دہشت گردانہ حملے شروع کئے تھے۔

9:10 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top